ہوم » نیوز » معیشت

مودی حکومت کے اقتصادی پیکج کے اعلان کے بعد شیئر بازار میں گراوٹ

’آتم نربھر بھارت پیکج کی امید میں بدھ کے روز دو فیصد کی چھلانگ لگانے والا شیئر بازار پیکج کے اعلان کے بعد چوطرفہ فروختگی کے سبب آج ڈھائی فیصد سے زیادہ گِرگیا۔

  • UNI
  • Last Updated: May 14, 2020 05:31 PM IST
  • Share this:
مودی حکومت کے اقتصادی پیکج کے اعلان کے بعد شیئر بازار میں گراوٹ
’آتم نربھر بھارت پیکج کی امید میں بدھ کے روز دو فیصد کی چھلانگ لگانے والا شیئر بازار پیکج کے اعلان کے بعد چوطرفہ فروختگی کے سبب آج ڈھائی فیصد سے زیادہ گِرگیا۔

ممبئی: ’آتم نربھر بھارت پیکج‘کی امید میں بدھ کے روز دو فیصد کی چھلانگ لگانے والا شیئر بازار پیکج کے اعلان کے بعد چوطرفہ فروختگی کے سبب آج ڈھائی فیصد سے زیادہ گِرگیا۔ بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس 885.72 پوائنٹس یعنی 2.77 فیصد کم ہو کر تین ہفتے کی نچلی سطح 31,122.89 پوائنٹس پر آگیا۔ گذشتہ روز یہ 31,008.61 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 240.80 پوائنٹس یعنی 2.57 فیصد کم ہو کر 9,142.75 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یہ دونوں انڈیکس میں 21 اپریل کے بعد کی سب سے بڑی گراوٹ ہے۔

آئی ٹی، ٹیک، انرجی، اور مالیاتی گروپس کے انڈیکس تین فیصد سے زیادہ کے نقصان میں رہے۔ معدنیات، بجلی، تیل، گیس، بینکنگ، اور یوٹیلٹیز گروپس میں دو سے تین فیصد تک کی گراوٹ رہی۔ بیرون ملک سے ملے منفی اشارات نے بھی بازار پر دباؤ بنایا۔

حکومت کی جانب سے مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹر پرائزز (ایم ایس ایم ای) کی تعریف بدل کر زیادہ کمپنیوں کو اس کے دائرے میں لانے، ان کے لئے گارنٹی والے قرض کا انتظام کرنے اور 200 کروڑ روپئے تک سرکاری ٹینڈر محض گھریلو کمپنیوں کو دینے کے فیصلوں سے اس کٹیگری کی کمپنیوں میں فروختگی کم ہوئی۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 0.39 کی گراوٹ میں 11,536.11 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.63 فیصد کم ہو کر 10,706.48 پوائنٹس پر بند ہوا۔


روپیہ دس پیسے کمزور


انٹربینکنگ کرنسی مارکٹ میں روپیہ جمعرات کو دس پیسے گرکر 75.56 روپے فی ڈالر پر آگیا۔
انٹربینکنگ کرنسی مارکٹ میں روپیہ جمعرات کو دس پیسے گرکر 75.56 روپے فی ڈالر پر آگیا۔


ممبئی: دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلہ میں ڈالر میں رہی تیزی سے انٹربینکنگ کرنسی مارکٹ میں روپیہ جمعرات کو دس پیسے گرکر 75.56روپے فی ڈالر پر آگیا۔ ہندستانی کرنسی دو دن بعد کمزور پڑی ہے۔ بدھ کو یہ پانچ پیسے چڑھ کر 75.46روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔ روپے میں آج اتار چڑھاو دیکھا گیا۔ یہ گیارہ پیسے کی کمی میں 75.57روپے فی ڈالر پر کھلا۔ کاروبار کے درمیان میں 75.30روپے فی ڈالر تک مضبوط ہوا تو دوسری طرف 75.59روپے فی ڈالر تک کمزور بھی ہوا۔

آخر کار گزشتہ روز کے مقابلہ میں دس پیسے گرکر 75.56روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔ دنیا کی دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلہ میں ڈالر میں رہی تیزی اور بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ سے روپیہ کمزور ہوا۔ گھریلو شیئر بازار وں میں تقریباً تین فیصد کی گراوٹ سے روپے پر دباو بڑھ گیا۔
First published: May 14, 2020 05:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading