مرکزی حکومت نے لوک سبھا میں بتایا کہ کورونا وبا کے دوران مرکزی ملازمین اور پنشنرس کا روکا گیا 18 مہینے کا مہنگائی بھتہ (ڈی اے) انہیں نہیں دیا جائے گا۔ مرکزی مملکتی وزیرمالیات پنکج چودھری نے تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی ملازمین اور پنشنرس کو مہنگائی بھتہ اور م ہنگائی راحت کی تین قسطوں کا بقایہ دئیے جانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یکم جنوری 2020، یکم جولائی 2020 اور یکم جنوری 2021 کو جاری مہنگائی بھتہ کو روکنے کا فیصلہ کورونا وبا سے پیدا ہوئے اقتصادی رکاوٹ کی وجہ سے لیا گیا تھا، جس سے حکومت پر مالی بوجھ کو کم کیا جاسکے۔ حکومت نے اس ذریعے 34402.32 کروڑ روپے کی رقم بچائی تھی۔ دفاعی پیداوار 1.75 لاکھ کروڑ روپے تک بڑھانے کا ہدف
دوسری طرف، مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ نے راجیہ سبھا میں بتایا کہ حکومت نے اگلے مالی سال (2024-25) تک دفاعی پیداوار کو 1.75 لاکھ کروڑ روپے تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس میں تقریباً 35,000 کروڑ روپے کی دفاعی مصنوعات کی برآمد کا ہدف بھی شامل ہے۔ 2021-22 میں نجی کمپنیوں اور سرکاری دفاعی صنعت کاروں کی پیداوار 86,078 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ، 2020-21 میں ملک میں دفاعی پیداوار 88,631 کروڑ روپے تھی۔ اس سے قبل 2019-20 میں 63,722 کروڑ روپے کی دفاعی پیداوار تھی۔ ملک میں 2018-19 میں 50,499 کروڑ روپے اور 2017-18 میں 54,951 کروڑ روپے کی دفاعی پیداوار ہوئی۔ اس کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ 2021-22 میں 12,815 کروڑ روپے کی دفاعی مصنوعات برآمد کی گئیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔