ایئرانڈیا اور وستارا کا ہوگا انضمام، سنگاپور ایئرلائنس اور ٹاٹا سنس مرجر پر ہوئیں راضی
ایئرانڈیا اور وستارا کا ہوگا انضمام، سنگاپور ایئرلائنس اور ٹاٹا سنس مرجر پر ہوئیں راضی ۔ فائل فوٹو ۔
سنگاپور ایئرلائنس اور ٹاٹا سنس نے ایئرانڈیا اور وستارا کے انضمام پر رضامندی پر ظاہر کردی ہے۔ 29 نومبر کو اس انضمام کے بارے میں آفیشیل ریلیز جاری کی گئی ۔ اس ڈیل کے تحت سنگاپور ایئرلائنس ، ایئرانڈیا میں 2058 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ۔
نئی دہلی : سنگاپور ایئرلائنس اور ٹاٹا سنس نے ایئرانڈیا اور وستارا کے انضمام پر رضامندی پر ظاہر کردی ہے۔ 29 نومبر کو اس انضمام کے بارے میں آفیشیل ریلیز جاری کی گئی ۔ اس ڈیل کے تحت سنگاپور ایئرلائنس ، ایئرانڈیا میں 2058 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ۔ اس انضمام کے بعد سنگاپور ایئرلائنس کو ایئر انڈیا گروپ میں 25.1 فیصد حصہ داری ملے گی ۔ ایئر انڈیا کی تقریبا سبھی مارکیٹ سیگمنٹ میں اچھی حصہ داری ہے ۔ سنگاپور ایئرلائنس اور ٹاٹا سنس اس ڈیل کو مارچ 2024 تک پورا کرنا چاہتی ہے ۔ حالانکہ ڈیل کا پورا ہونا اس بات پر انحصار کرتا ہے کہ ریگولیٹر اس کو کب منظوری دیتا ہے ۔
سنگاپور ایئرلائنس اور ٹاٹا سنس دونوں نئی کمپنی میں اضافی پونجی ڈالنے کیلئے تیار ہیں ۔ اگر ضرورت پڑی تو گروتھ بڑھانے کیلئے فیزیکل ایئر 2022 ۔ 2023 اور فیزیکل ایئر 2023 ۔ 2024 میں نئی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ حالانکہ سرمایہ کاری کی رقم اصل میں کتنی ہوگی یہ ایئر انڈیا کے بزنس پلان پر منحصر ہے ۔ کمپنی کے بزنس پلان اور اس کے فنڈنگ کے آپشنز کو دیکھنے کے بعد کمپنی سرمایہ کاری کرے گی ۔ سنگاپور ایئرلائنس اپنے انٹرنل کیش ریسورس کے ذریعہ اس کی فنڈنگ کرے گی ۔
فی الحال وستارا میں سنگاپور ایئرلائنس کی حصہ 51 فیصد ہے ۔ باقی کی 49 فیصد حصہ داری ٹاٹا سنس کے پاس ہے ۔ ٹاٹا سنس نے اس سال کی شروعات میں 18000 کروڑ روپے میں ہندوستانی حکومت سے ایئرانڈیا کو تحویل میں لیا تھا ۔
اس ڈیل سے سنگاپور ایئرلائنس کو وستارا کے مقابلہ میں پانچ گنا بڑی کمپنی میں اسٹریٹجک حصہ داری لینے کا موقع ملا ہے ۔ اکتوبر 2022 کی مارکیٹ رپورٹ کے مطابق ٹاٹا گروپ کی تین ایئرلائنز ، ائئر انڈیا، وستارا اور ایئر ایشیا انڈیا ۔ ان کو ملاکر کل مارکیٹ شیئر 25.9 فیصد ہے ۔ پچھلے کچھ مہینوں میں ایئر انڈیا اور وستارا نمبر دو کی پوزیشن کیلئے مدمقابل رہی ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔