உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کو 'اسمتھ سونین نیشنل میوزیم آف ایشین آرٹ' کے بورڈ میں کیا گیا منتخب

     ایشا امبانی بورڈ کی سب سے نوجوان ممبر ہے۔ بورڈ میں ان کی تقرری 4 سال کیلئے کی گئی ہے ۔ بورڈ میں ایشا امبانی کے علاوہ کیرولین بریہم اور پیٹر کمیل مین کی بھی تقرری کی گئی ہے ۔

    ایشا امبانی بورڈ کی سب سے نوجوان ممبر ہے۔ بورڈ میں ان کی تقرری 4 سال کیلئے کی گئی ہے ۔ بورڈ میں ایشا امبانی کے علاوہ کیرولین بریہم اور پیٹر کمیل مین کی بھی تقرری کی گئی ہے ۔

    ایشا امبانی بورڈ کی سب سے نوجوان ممبر ہے۔ بورڈ میں ان کی تقرری 4 سال کیلئے کی گئی ہے ۔ بورڈ میں ایشا امبانی کے علاوہ کیرولین بریہم اور پیٹر کمیل مین کی بھی تقرری کی گئی ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی: امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی میں واقع ’ اسمتھ سونین نیشنل میوزیم آف ایشین آرٹ‘ ( Smithsonian’s National Museum of Asian Art) کے بور ڈ میں ایشا امبانی ( Isha Ambani) کو منتخب کیا گیا ہے ۔ ایشا امبانی بورڈ کی سب سے نوجوان ممبر ہے۔ بورڈ میں ان کی تقرری 4 سال کیلئے کی گئی ہے ۔ بورڈ میں ایشا امبانی کے علاوہ کیرولین بریہم اور پیٹر کمیل مین کی بھی تقرری کی گئی ہے ۔

      بورڈ کتنا اہم ہے اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 17 ممبری بورڈ میں امریکہ کے نائب صدر ، امریکہ کے چیف جسٹس، امریکی سینیٹ کے تین ممبر اور امریکی ہاوَس آف ریپریزنٹیٹو کے تین ممبر شامل ہوتے ہیں۔ ’ اسمتھ سونین نیشنل میوزیم آف ایشین آرٹ ‘ کی پریس ریلیز میں انہیں ہندستان میں ڈیجیٹل انقلاب کا لیڈر بتایا گیا ہے ۔ وہ ریلائنس جیو انفوکوم کی ڈائریکٹر ہیں ۔ وہ جیو پلیٹ فارم میں انویسٹمنٹ لانے والی اس ٹیم کا حصہ تھیں جس نے فیس بُک کے 5.7 ارب ڈالر کے سودے کو انجام دیا تھا ۔ فیشن پورٹل Ajio.com کے لانچ کے پیچھے بھی ایشا امبانی تھیں اور وہ ای کامرس وینچر جیو مارٹ کی دیکھ رکھ بھی کرتی ہیں۔ ان کے پاس یل یونیورسٹی اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی ڈگری ہے اور انہوں نے نیویارک میں میکنسے اینڈ کمپنی میں بزنس اینالسٹ کے طور پر کام کیا ہے ۔

      میوزیم کے ڈائریکٹر چیس ایف رابنسن نے کہا’’ میوزیم کے اپنے ساتھیوں کی طرف سے، مجھے بورڈ میں ان خاص نئے ممبروں کا استقبال کرتے ہوئے بیحد خوشی ہورہی ہے، میں نئے بورڈ ممبروں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ ان ذہین اور ہونہار نئے ممبروں کا ویژن اور جنون ہمارے مجموعات اور خصوصیات کو اور زیادہ پرکشش بنائے گا ۔ ہمارے مجموعات کی توسیع کرنے اور ایشیائی فن اور تہذیبوں کو سمجھنے کی ہماری کوششوں کو مزید تیز کرے گا ۔



      1923 میں قائم’ اسمتھ سونین نیشنل میوزیم آف ایشین آرٹ‘ نے اپنے غیر معمولی کلکشن اور نمائشوں ، تحقیقات ، فن کے تحفظ اور تحفظاتی سائنس کی اپنی صدیوں پرانی روایت اور مہارت کے لئے بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کی ہے ۔ میوزیم 2023 میں اپنے شتابدی سال کی تیاری کررہا ہے، ایسے میں نئے بورڈ کا رول اور بھی زیادہ اہم ہوجاتا ہے ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: