ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

پٹرول اورڈیزل کے ساتھ ساتھ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، اپوزیشن نے حکومت کوبنایانشانہ

کورونا کی مار نے پہلے ہی زندگی کے ہر ایک شعبے کو متاثر کیا ہے ۔کوویڈ کے چلتے لاک ڈاون کی وجہ سے جہاں کاروباری ادارے انتہائی مندی کے شکار ہوگئے وہیں عام لوگوں میں بھی قوت خریداری کم ہوگئی ۔ اب لوگ پچھلے کچھ عرصے سے کوویڈ سے پیدا شدہ صورت حال کو بُھلا کر ایک نئی شروعات کرنا چاہتے تھے کہ اب بڑھتی مہنگائی ایک اور بلا صورت میں لوگوں کے سامنے کھڑی ہوگئی ہے

  • Share this:
پٹرول اورڈیزل کے ساتھ ساتھ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، اپوزیشن نے حکومت کوبنایانشانہ
مہنگائی کی مار،آسمان چھوتی قیمتیں

پورے ملک میں لوگ اس وقت بڑھتی مہنگائی کا رونا رو ر ہے ہیں ۔ اسی طرح جموں کشمیر یوٹی میں مہنگائی آسمان چھو رہی ہے ۔بات ضروری اشیا کی ہو یا روزمرہ استعمال ہونے والی چیزوں کی پچھلے کچھ عرصے سے ہر ایک اشیا کے دام میں روز بہ روزاضافہ ہو رہاہے ۔بات اگر پٹرول اور ڈیزل کی کی جائے تو جموں میں اس وقت کی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کورونا کی مار نے پہلے ہی زندگی کے ہر ایک شعبے کو متاثر کیا ہے ۔کوویڈ کے چلتے لاک ڈاون کی وجہ سے جہاں کاروباری ادارے انتہائی مندی کے شکار ہوگئے وہیں عام لوگوں میں بھی قوت خریداری کم ہوگئی ۔ اب لوگ پچھلے کچھ عرصے سے کوویڈ سے پیدا شدہ صورت حال کو بُھلا کر ایک نئی شروعات کرنا چاہتے تھے کہ اب بڑھتی مہنگائی ایک اور بلا صورت میں لوگوں کے سامنے کھڑی ہوگئی ہے ۔ بڑھتی مہنگائی کے بعد اپوزیشن پارٹیاں سرکار کو لگاتار نشانہ بنا رہی ہیں اپوزیشن پارٹیوں کا کہنا ہے کہ سرکار بڑھتی مہنگائی کو روکنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہیں ۔جب کہ عام لوگ بھی اب بڑھتی مہنگائی کو لیکر سرکار کو آڈے ہاتھوں لے رہے ہیں ۔


بات ضروری اشیا کی ہو یا روزمرہ استعمال ہونے والی چیزوں کی پچھلے کچھ عرصے سے ہر ایک اشیا کے دام میں روز بہ روزاضافہ ہو رہاہے ۔
بات ضروری اشیا کی ہو یا روزمرہ استعمال ہونے والی چیزوں کی پچھلے کچھ عرصے سے ہر ایک اشیا کے دام میں روز بہ روزاضافہ ہو رہاہے ۔


بڑھتی مہنگائی کو لیکر نیوز 18 اردو نے نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر جموں دویندر سنگھ رانا ، کانگریس لیڈر رمن بھلا اور پی ڈی پی کے سریندر چودھری سے اور دیگر لیڈران کے ساتھ بات کی تو ان لیڈران کا کہنا تھا کہ مودی سرکار مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے اور یہ سرکار کہتی کچھ اور ہے اور کرتی کچھ اور ہے ان لیڈران کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں غریب لوگوں کا جینا مشکل بن گیا ہے اور اس مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی دب کر رہ گیا یے ۔ بڑھتی مہنگائی کو لیکر عام آدمی بھی غصے میں ہے رویندر کمار نامی ایک عام آدمی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی گاڑی استعمال کرنے کے بجائے پیدل چلنے کو ہی ترجیح دے رہے ہیں کیونکہ ایندھن کی قیمت لگاتار بڈھ رہی ہے رسوئی گیس کی قیمت میں اضافہ پر گھریلو خواتین بھی پریشان ہیں رُمی کماری نامی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ ان کے لئے گھر چلانا اب مشکل ہوگیاہے ۔


ادھر بڑھتی مہنگائی کو لیکر حکومت یا ایل جی انتظامیہ اپوزیشن پارٹیوں اور عام لوگوں کی جانب سے اُٹھائے جارہے سوالات کے جواب نہیں دے پارہے ہیں ادھر بڑھتی مہنگائی پر بی جے پی کے صدر رویندر رانا کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اور اسی وجہ سے یہاں بھی ڈیزل اور پٹرول کے ساتھ ساتھ دوسری اشیا کی قیمت میں اضافہ ہورہاہے کل ملا کر یہ کہ کورونا کے بعد اب لوگ مہنگائی کی مار جھیل رہے ہیں اور لوگ چاہتے ہیں کہ حکومت بڑھتی قیمتوں کو اعتدال پر لائے ۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Feb 25, 2021 07:53 PM IST