ہوم » نیوز » معیشت

آٹوموٹیو انفلوئینسرز نے اپنے #سُپرمیکانک کا شکریہ کیا

سرفہرست آٹوموٹیو انفلوئینسرز نے اپنے میکانکس کے تئیں اظہار تشکر کیلئے TOTAL QUARTZ کی پیش قدمی میں شرکت کی۔ یہ انفلوئینسرز اپنے بھروسے مند میکانکس کو لوگوں کے سامنے لے آئے ہیں تاکہ ان غیر معمولی حالات میں ہماری گاڑیوں کو چلاتے رہنے کی ان کی ہنر مندی اور عزم کو نمایاں کیا جا سکے۔

  • Share this:
آٹوموٹیو انفلوئینسرز نے اپنے #سُپرمیکانک کا شکریہ کیا
آٹوموٹیو انفلوئینسرز نے اپنے #سُپرمیکانک کا شکریہ کیا

سرفہرست آٹوموٹیو انفلوئینسرز نے اپنے میکانکس کے تئیں اظہار تشکر کیلئے TOTAL QUARTZ کی پیش قدمی میں شرکت کی۔ یہ انفلوئینسرز اپنے بھروسے مند میکانکس کو لوگوں کے سامنے لے آئے ہیں تاکہ ان غیر معمولی حالات میں ہماری گاڑیوں کو چلاتے رہنے کی ان کی ہنر مندی اور عزم کو نمایاں کیا جا سکے۔


اپنی میکانک کمیونٹی کے تئیں اظہار تشکر TOTAL QUARTZ انجن کے سُپر اسٹارز سیزن 2 کے اہم پہلوؤں میں سے ایک پہلو یہ رہا ہے۔ یہ پیش قدمی کووِڈ 19 لاک ڈاؤن کے دوران میکانکس کی ابھرنے کی قوت اور ایجادی طریقہ کار سے متعلق کہانیوں کو نمایاں کرتی ہے اور ناظرین کو ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرتی ہے تاکہ وہ اپنے میکانکس کی پیشہ ورانہ نگہداشت اور سپورٹ سے متعلق اپنی کہانیوں اور ذاتی تجربات کا اشتراک کر سکیں۔

تشکر کے اس سلسلے کو متحرک کرنے کیلئے، کچھ سرفہرست آٹوموٹیو انفلوئینسرز TOTAL QUARTZ انجن کے سُپر اسٹارز سیزن 2 کا حصہ بن گئے ہیں۔ فیصل خان، گگن چودھری اور راہل جوشی کو آٹوموٹیو کے مسائل سے متعلق ان کے قابل اعتماد اور صاف گویانہ نقطۂ نظر کیلئے لاکھوں ناظرین انہیں ستائش کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ پیش قدمی کے حصے کے طور پر، انہوں نے اپنے ناظرین کیلئے گاڑی کی مرمت اور اس کے رکھ رکھاؤ کے معمولات کی ایک منفرد جھلک پیش کی ہے، اس کے ساتھ ہی اس میں انہوں نے اپنے بھروسے مند میکانکس سے ملاقات کا موقع بھی فراہم کیا ہے۔ اس ویڈیو میں ہر انفلوئینسر نے انہیں درپیش آٹوموٹیو سے متعلق کچھ مسائل کا اشتراک بھی کیا اور گزشتہ برسوں کے دوران انہوں نے اپنے میکانکس سے جو تجاویز اور طریقے سیکھیں، انہیں بھی بیان کیا ہے۔ ہر ویڈیو کے آخر میں، انفلوئینسرز اپنے فالوورز کے ذریعے پوچھے جانے والے سوالات اپنے میکانکس کے سامنے پیش کرتے ہیں تاکہ وہ ان کے جواب دے سکیں۔

#سُپرمیکانکس خاص طور پر ان لوگوں کیلئے اہم ہے جنہوں اپنی کاروں سے محبت ہے، جیسے فیصل خان۔ اپنی مشین کو اچھی طرح چلاتے رہنے کے طریقے اور وبا نے ان کے معمولات زندگی کو کیسے متاثر کیا تھا، اس کے بارے میں ان کی رائے سنیں۔




گگن چودھری ان مخصوص آٹوموٹیو حالات کے بارے میں بات کرتے ہیں جب ان کے #سُپرمیکانکس نے تجاویز اور تدابیر سکھانے کے علاوہ ان حالات میں ان کی مدد کی۔



راہل جوشی کیلئے، اپنے #سُپرمیکانکس کے ساتھ وقت گزارنے کا مطلب تھا ان کی ذاتی سرگزشت کے بارے میں سننا اور یہ جاننا کہ میکانک کمیونٹی کووِڈ 19 وبا اور اس کے اثرات سے کیسے نپٹی۔


ان #سُپرمیکانکس کے تئیں ان انفلوئینسرز کا احساس تشکر ہمارے لئے ایک روشن مثال ہے کہ ہم بھی اس حوالے سے اپنی کہانیوں کا اشتراک کریں کہ کیسے ہمارے میکانکس نے ضرورت کے وقت اپنے فرائض کی انجام دہی سے آگے بڑھ کر ان کی مدد کی۔
آپ بھی #سُپرمیکانکس کی اپنی کہانی کا اشتراک کر سکتے ہیں اور ہمیں بتا سکتے ہیں کہ کس طرح وہ کمیونٹی کی بہتر خدمت کرنے کی سمت ترقی کر گئے ہیں اور انہوں نے یہ ارتقائی سفر کیسے کیا ہے۔ https://www.firstpost.com/total-quartz-engine-ke-superstar2/ ملاحظہ کریں
یہ ایک شراکتی پوسٹ ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 15, 2021 07:18 PM IST