ہوم » نیوز » معیشت

ساتواں پے کمیشن : مودی حکومت ہولی کا تہوار منانے کیلئے دے رہی ہے 10 ہزار روپے ایڈاونس ، جانئے کیسے لے سکتے ہیں

مہینہ کا آخری وقت ایسا ہوتا ہے جب عام طور پر سیلری کلاس طبقہ کی تنخواہیں ختم ہوجاتی ہیں اور ایسے میں اس طرح کا بڑا تہوار آنے سے ان کی پریشانیاں بڑھ جاتی ہیں ۔ انہیں پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے ۔

  • Share this:
ساتواں پے کمیشن : مودی حکومت ہولی کا تہوار منانے کیلئے دے رہی ہے 10 ہزار روپے ایڈاونس ، جانئے کیسے لے سکتے ہیں
ساتواں پے کمیشن : مودی حکومت ہولی کا تہوار منانے کیلئے دے رہی ہے 10 ہزار روپے ایڈاونس ، جانئے کیسے لے سکتے ہیں

ہولی کا تہوار آنے میں اب کچھ دن ہی باقی رہ گئے ہیں ۔ ہولی کا تہوار مارچ مہینے کے آخر میں منایا جائے گا ۔ مہینہ کا آخری وقت ایسا ہوتا ہے جب عام طور پر سیلری کلاس طبقہ کی تنخواہیں ختم ہوجاتی ہیں اور ایسے میں اس طرح کا بڑا تہوار آنے سے ان کی پریشانیاں بڑھ جاتی ہیں ۔ انہیں پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے ۔


مرکزی حکومت نے ہولی کا تہوار منانے کیلئے ملازمین کیلئے خاص آفر کا اعلان کیا ہے ۔ مرکزی حکومت نے اپنے ملازمین کو فیسٹیول ایڈوانس اسکیم کا فائدہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اس کے تحت مرکزی حکومت کے ملازمین 10 ہزار روپے تک ایڈوانس لے سکتے ہیں ۔ بتادیں کہ یہ خاص آفر ہے ، کیونکہ ساتویں پے کمیشن میں اس طرح کے کسی اسپیشل ایڈوانس کا بندوبست نہیں ہے ۔


قبل ازیں چھٹے پے کمیشن میں ملازمین کیلئے 4500 روپے تک کا بندوبست تھا ، مگر حکومت نے اس کو 10 ہزار روپے تک بڑھا دیا تھا ۔ مرکزی حکومت کے ملازمین تہوار منانے کیلئے 10 ہزار روپے تک ایڈوانس لے سکتے ہیں اور اس پر کوئی سود بھی انہیں نہیں دینا ہوگا ۔ اس اسکیم کے تحت ایڈوانس لینے کیلئے 31 مارچ آخری تاریخ ہے ۔


ملازمین اس ایڈوانس کی رقم کو 10 قسطوں میں ادا کرسکتے ہیں ۔ اس کی ادائیگی ایک ہزار روپے ماہانہ کی قسط پر بھی کی جاسکتی ہے ۔ حال ہی میں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا تھا کہ فیسٹیول کیلئے دیا گیا یہ ایڈوانس پری لوڈیڈ ہوگا ۔ مرکزی حکومت کے ملازمین کیلئے یہ رقم پہلے سے ہی اے ٹی ایم میں رجسٹرڈ ہوگی ، انہیں صرف خرچ کرنا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 22, 2021 10:15 AM IST