ہوم » نیوز » معیشت

Jio نے شروع کی 5G لانچ کی تیاری ، خریدا 57 ہزار کروڑ روپے کا اسپیکٹرم

ہندوستان میں پانچ سال میں ٹیلی کام اسپیکٹرم کی پہلی نیلامی منگل کو 77,814.80 کروڑ روپے کے اسپیکٹرم خریداری کے ساتھ ختم ہوئی ، جس میں زیادہ تر اسپیکٹرم کو مکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے خریدا ۔

  • Share this:
Jio نے شروع کی 5G لانچ کی تیاری ، خریدا 57 ہزار کروڑ روپے کا اسپیکٹرم
ہندوستان میں پانچ سال میں ٹیلی کام اسپیکٹرم کی پہلی نیلامی منگل کو 77,814.80 کروڑ روپے کے اسپیکٹرم خریداری کے ساتھ ختم ہوئی ، جس میں زیادہ تر اسپیکٹرم کو مکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے خریدا ۔

دو دن چلی محکمہ ٹیلی مواصلات کی اسپیکٹرم نیلامی منگل کو ختم ہوگئی ۔ ریلائنس جیو نے سبھی 22 سرکلوں میں اسپیکٹرم خریدا ہے ۔ ریلائنس جیو کے ذریعہ خریدے گئے اسپیکٹرم کی کل قیمت 57123 کروڑ روپے ہے ۔ اس خریداری کے بعد ریلائنس جیو کے پاس کل 1717 میگا ہرٹز ( اپ لنک+ ڈاون لنک) ہوجائے گا ، جو پہلے کے مقابلہ میں 55 فیصدی زیادہ ہے ۔اسپیکٹرم کی خریداری سے ریلائنس جیو کو اور مضبوطی ملنے کی امید ہے۔


ریلائنس جیو نے جو اسپیکٹرم خریدا ہے اس کا استعمال 5 جی سروس دینے کیلئے بھی کیا جاسکتا ہے ۔ ریلائنس جیو نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ اس نے سودیشی 5 جی تکنیک تیار کرلی ہے ، جسے امریکہ میں ٹسٹ کرلیا گیا ہے ۔ ریلائنس کے مالک مکیش امبانی نے بھی اسی سال 5 جی لانچ کا اعلان کیا ہے ۔


اس موقع پر بولتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ جیو نے ہندوستان میں ڈیجیٹل انقلاب لا دیا ہے ۔ ہندوستان ڈیجیٹل لائف کو تیزی سے اپنانے والا ملک بن گیاہے ۔ ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ اپنے موجودہ گراہکوں کے ساتھ ساتھ ہم ڈیجیٹل خدمات سے وابستہ ہونے والے ممکنہ 30 کروڑ یوزرس کو بہترین ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرسکیں ۔ ہم ہندوستان میں ڈیجیٹل فٹ پرنٹ کو مزید توسیع دینے کیلئے تیار ہیں اور ساتھ ہی 5 جی رول آوٹ کیلئے خود کو تیار کررہے ہیں۔


ہندوستان میں پانچ سال میں ٹیلی کام اسپیکٹرم کی پہلی نیلامی منگل کو 77,814.80 کروڑ روپے کے اسپیکٹرم خریداری کے ساتھ ختم ہوئی ، جس میں زیادہ تر اسپیکٹرم کو مکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے خریدا ۔ ٹیلی کام کمپنیوں کے ذریعہ اسپیکٹرم کی قیمتوں کاکی ادائیگی آئندہ 18 سالوں میں کی جائے گی ۔ حریفوں کے مقابلہ  میں ریلائنس جیو مضبوط پوزیشن میں ہے ۔ کیونکہ جیو کے پاس اوسطاً 15.5 برسوں کیلئے اسپیکٹرم دستیاب ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 02, 2021 09:13 PM IST