ہوائی سفر کیلئے اچھی خبر! SpiceJet نے شروع کی 20 نئی گھریلو فلائٹس، یہاں جانیں روٹس اور کرائے سمیت تمام تصیلات
کفایتی اڑان سروس دینے والی اسپائس جیٹ (SpiceJet) نے سنیچر کو اپنے گھریلو روٹ پر 20 نئی فلائٹس کا اعلان کیا، کمپنی نے جے پور کو دہرادون، امرتسر، ادے پور اور دہلی سمیت مختلف شہروں سے جوڑنے والی 16 نئی فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ایئر لائن جے پور سے گوا وایا سورت بھی فلائٹ شروع کرے گی۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Feb 01, 2021 01:52 PM IST

اسپائس جیٹ (SpiceJet) نے سنیچر کو اپنے گھریلو روٹ پر 20 نئی فلائٹس کا اعلان کیا۔
کفایتی اڑان سروس دینے والی اسپائس جیٹ (SpiceJet) نے سنیچر کو اپنے گھریلو روٹ پر 20 نئی فلائٹس کا اعلان کیا۔ کمپنی نے جے پور کو دہرادون، امرتسر، ادے پور اور دہلی سمیت مختلف شہروں سے جوڑنے والی 16 نئی فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ایئر لائن جے پور سے گوا وایا سورت بھی فلائٹ شروع کرے گی۔
پاکیونگ کو کولکاتہ سے بھی جوڑے گی کمپنی
سکم کے پاکیونگ کو دہلی سے جوڑںے کے بعد کمپنی حکومت کی اڑان (UDAN) یوجنا کے تحت پاکیونگ کو کولکاتہ سے بھی جوڑے گی۔ دہلی اور دہرادون کے بیچ اپنی دوسری Frequency بھی شروع کرے گی۔ ایک بیان میں کہا کہ سبھی نئی پروازیں ایک سے دس فروری کے درمیان شروع ہو جائیں گی۔
انٹروڈکٹری پرموشنل فیئر 2,407 روپئے سے 3,981 روپئے کے بیچ۔۔۔