ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان میں پھوٹا مہنگائی کا 'بم'، چینی کی قیمت 100 روپئے فی کلو کے پار

نئے پاکستان کا خواب دیکھنے والے عمران نے حال ہی میں اپنے اس فیصلے پر یوٹرن لے لیا تھا جس میں ہندستان سے سستی قیمت پر چینی خریدنے کی بات کی گئی تھی۔

  • Share this:
پاکستان میں پھوٹا مہنگائی کا 'بم'، چینی کی قیمت 100 روپئے فی کلو کے پار
نئے پاکستان کا خواب دیکھنے والے عمران نے حال ہی میں اپنے اس فیصلے پر یوٹرن لے لیا تھا جس میں ہندستان سے سستی قیمت پر چینی خریدنے کی بات کی گئی تھی۔

اسلام آباد: پاکستان (Pakistan) میں آٹا، سبزی اور انڈوں کے بعد اب چینی (Sugar) کی قیمت میں بھی آگ لگی ہوئی ہے۔ راجدھانی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں ایک کلو چینی 100 روپے فی کلو کے قریب فروخت ہورہی ہے۔ رمضان المبارک کے دوران عمران خان حکومت کے اس مہنگائی بم کے پھوٹنے کی وجہ سے پاکستان کی غریب عوام پریشان ہے۔ نئے پاکستان کا خواب دیکھنے والے عمران نے حال ہی میں اپنے اس فیصلے پر یوٹرن لے لیا تھا جس میں ہندستان سے سستی قیمت پر چینی خریدنے کی بات کی گئی تھی۔


عمران خان کے قریبی صلاحکار شہزاد اکبر نے چینی کی بڑھتی قیمت کا ذمہ سٹے بازوں کے سر پھوڑا ہے۔ خود کی حکومت ہونے کے باوجود انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں چینی کی کمی کی افواہ پھیلائی گئی ہے جس کے سبب اس کی قیمت میں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے اس معاملے میں کئی لوگوں کے خلاگ کارروائی کر چکی ہے۔


وہیں پاکستان جنوری کے مہنینے میں بھیانک فیس بحران سے جوجھ رہا ہے۔ پاکستان میں گیس کی سپلائی کرنے والی کمپنی سوئی ناردرن 500 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ ہر دن گیس کی کمی کا سامنا کر رہی ہے۔ گیس کی اس بھاری قلت کی وجہ سے کمپنی کے پاس واپر سیکٹر کو گیس کی کمی کو روکنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ پاکستان کی عمران حکو،ت نے وقت سے گیس نہیں خریدا جس کا خمیازہ اب ملک کے لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Apr 06, 2021 11:53 AM IST