Sukanya Samriddhi Yojana: میچوریٹی سے پہلے بھی بند کرایا جاسکتا ہے اکاؤنٹ لیکن یہ شرط کرنا ہوگی پوری!
Sukanya Samriddhi Yojana: میچوریٹی سے پہلے بھی بند کرایا جاسکتا ہے اکاؤنٹ لیکن یہ شرط کرنا ہوگی پوری!
Sukanya Samriddhi Yojana: سوکنیا سمردھی اسکیم کا فائدہ یہ ہے کہ اس میں آپ بہت کم پیسوں سے بھی سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ سالانکہ کم از کم 250 روپے جمع کراکر بھی آپ اکاونٹ کھلواسکتے ہیں۔
Sukanya Samriddhi Yojana: ملک میں کئی چھوٹی بچت اسکیم ہیں۔ ان اسکیم میں اچھا ریٹرن ملتا ہے اور سرکاری گیارنٹی ہونے کی وجہ سے پیسہ ڈوبنے کا خطرہ بھی نہیں ہوتا ہے۔ چھوٹی بچت اسکیم ان لوگوں کے لئے بہت فائدہ مند ہیں جو تھوڑا تھوڑا سرمایہ کاری کر کے مستقبل کے لئے پیسہ جمع کرنا چاہتے ہیں۔ بیٹی کی شادی یا اعلیٰ تعلیم کے لئے کم پیسے لگا کر اچھا خاصہ فنڈ بنانے کے لئے سوکنیا سمردھی یوجنا (Sukanya Samriddhi Yojana – SSY)میں بھی بہت سے لوگ سرمایہ کاری کرتے ہیں۔
دیگر چھوٹی سیونگ اسکیم اور بینک ایف ڈی کے مقابلے بہتر ریٹرن دینے کی وجہ سے یہ اسکیم کافی مقبول ہے۔ سوکنیا سمردھی اسکیم میں فی الحال 7.6 فیصدی سالانہ حساب سے انٹرسٹ مل رہا ہے۔ سوکنیا سمردھی اسکیم میں ابھی تک دو بیٹیوں کے اکاونٹ پر ہی انکم ٹیکس قوانین کی دفعہ 80C کے تحت ٹیکس چھوٹ کا فائدہ ملتا تھا۔ تیسری بیٹی ہونے کی صورت میں ٹیکس چھوٹ نہیں ملتی تھی، لیکن اب قوانین میں تبدیلی کر کے تیسری بیٹی کے اکاونٹ پر بھی ٹیکس چھوٹ کا اعلان حکومت نے کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
250 روپے سے کھلوائیں کھاتہ سوکنیا سمردھی اسکیم کا فائدہ یہ ہے کہ اس میں آپ بہت کم پیسوں سے بھی سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ سالانکہ کم از کم 250 روپے جمع کراکر بھی آپ اکاونٹ کھلواسکتے ہیں۔ اس میں سال میں 1.5 لاکھ روپے تک جمع کیے جاسکتے ہیں۔ اگر سال میں کم از کم رقم جمع نہیں کرائی جاتی ہے تو اکاونٹ ڈیفالٹ ہوجاتا ہے۔ اکاونٹ دوبارہ ایکٹیو نہیں ہونے پر بھی اکاونٹ میں جمع رقم پر میچیوریٹی تک لاگو شرح سے سود ملتا رہتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔