مستری تنازع میں TATA گروپ کی شبیہ کو لگا تھا دھچکہ، کمپنی میں ہوا یہ اہم بدلاو
ٹاٹا سنس کے سابق چیئرمین سائرس مستری کی ممبئی کے پالگھر میں ایک سڑک حادثہ میں اتوار کو موت ہوگئی ۔
Cyrus Mistry News:۔ 20212 میں رتن ٹاٹا نے ٹاٹا سنس کے چیئرمین کے عہدہ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا ۔ اس کے بعد پلونجی مستری کے بیٹے سائرس مستری کو ٹاٹا سنس کا چیئرمین بنایا گیا تھا ۔
نئی دہلی : ٹاٹا سنس کے سابق چیئرمین سائرس مستری کی ممبئی کے پالگھر میں ایک سڑک حادثہ میں اتوار کو موت ہوگئی ۔ ٹاٹا گروپ اور سائرس مستری کے درمیان ہوا تنازع ہندوستانی کارپوریٹ دنیا کے سب سے مشہور تنازعات میں سے ایک تھا ۔ قابل ذکر ہے کہ 20212 میں رتن ٹاٹا نے ٹاٹا سنس کے چیئرمین کے عہدہ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا ۔ اس کے بعد پلونجی مستری کے بیٹے سائرس مستری کو ٹاٹا سنس کا چیئرمین بنایا گیا تھا ۔
ٹاٹا گروپ نے آنے والے وقت میں سائرس مستری جیسے تنازع کی صورتحال پیدا ہونے سے بچنے کیلئے ایک اہم تبدیلی کی ہے ۔ اس کو لے کر حال ہی میں ٹاٹا سنس نے کمپنی کی سالانہ جنرل میٹنگ کے دوران شیئرہولڈرس کی منظوری بھی لے لی ۔ اب ٹاٹا سنس اور ٹاٹا ٹرس کے چیئرمین کے عہدے الگ الگ ہوگئے ہیں ۔ نئے قانون کے تحت ان عہدوں پر اب کسی ایک شخص کی تقرری نہیں ہوسکے گی ۔
ٹاٹا گروپ کی اے جی ایم میں آرٹیکل آف ایسوسی ایشن کی جس تبدیلی کو منظوری دی گئی ، اس میں سب سے خاص بات ٹاٹا سنس کے چیئرمین تقرری کیلئے اب سبھی ڈائریکٹرس کی رضامندی تھی ۔ ساتھ ہی چیئرمین اور ڈائریکٹر کے عہدوں پر تقرری کیلئے مشورہ دینے والی ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔
سائرس پلونجی مستری ایک کاروباری تھی، جو 28 دسمبر 2012 کو ٹاٹا گروپ کے چیئرمین بنے تھے ۔ بعد میں ٹاٹا گروپ نے 24 اکتوبر 2016 کو سائرس مستری کو چیئرمین کے عہدہ سے ہٹا دیا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔