ٹاٹا موٹرس کا بڑا اقدام، جلد ہی سب سے سستی الیکٹرک کار 12.5 لاکھ روپے میں ہوگی دستیاب
وہ اگلے دو سالوں میں لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
منیجنگ ڈائریکٹر شیلیش چندرا نے کہا کہ کمپنی کا مقصد مالی سال 2023 میں 50,000 الیکٹرک کاریں فروخت کرنا ہے۔ ٹاٹا موٹرز نے ای وی کی فروخت میں 17,000 یونٹ کی فروخت کی ہے اور اب کمپنی مالی سال 2023 میں 50,000 الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کا ہدف رکھے گی-
سی این بی سی ٹی وی 18 کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں معروف تجارتی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹاٹا موٹرز (Tata Motors) نے ایک بڑٓ اقدام اٹھایا ہے۔ وہ وہ ہندوستان کی سب سے سستی الیکٹرک کاریں لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ کمپنی نے اس کی قیمت 12.5 لاکھ روپے سے کم رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ سی این بی سی ٹی وی 18 کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں ٹاٹا موٹرز کے مسافر گاڑیوں کے کاروباری یونٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر شیلیش چندرا (Shailesh Chandra) نے کہا کہ کمپنی ٹائگر ای وی (Tigor EV) کے نام سے ایک الیکٹرک کار لانچ کرے گی۔
ٹاٹا موٹرس ٹائگر ای وی کی ابتدائی قیمت 12.5 لاکھ روپے ہے۔ لہذا یہ امید کی جا سکتی ہے کہ اگلی کار کی قیمت اس سے کم ہوگی۔ چندرا نے یہ بھی اشارہ کیا کہ ٹاٹا موٹرز کی اگلی ای وی ہیچ بیک ہو سکتی ہے۔ ایک ہیچ بیک کار کی باڈی کنفیگریشن ہے جس میں پیچھے کا دروازہ بھی ہے جو کارگو تک رسائی فراہم کرنے کے لیے اوپر کی طرف کھولتا ہے اور اس میں فولڈ ڈاون دوسری قطار میں بیٹھنے کی خصوصیت ہوگی۔ منیجنگ ڈائریکٹر شیلیش چندرا نے کہا کہ کمپنی کا مقصد مالی سال 2023 میں 50,000 الیکٹرک کاریں فروخت کرنا ہے۔ ٹاٹا موٹرز نے ای وی کی فروخت میں 17,000 یونٹ کی فروخت کی ہے اور اب کمپنی مالی سال 2023 میں 50,000 الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کا ہدف رکھے گی-
2022 کے آغاز کے اعداد و شمار کے مطابق ممبئی کی کار ساز کمپنی ٹاٹا موٹرس نے گزشتہ مالی سال میں گھریلو مارکیٹ میں مسافر برقی گاڑیوں کو تیار کرنے کے سلسلے میں پہل کی ہے۔ اس نے اپنی ای وی رینج کے لیے فروری سے اپریل تک اوسطاً 5,500 تا 6,000 آرڈی حاصل کیے ہیں۔ کمپنی تین الیکٹرک گاڑیاں نیوم ای وی، ٹائگر ای وی اور XPRES-T کو مقامی بازار میں فروخت کرے گی۔ اس نے حال ہی میں ایک کوپ طرز کی ایس وی یو کی بھی نقاب کشائی کی ہے جسے وہ اگلے دو سال میں لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ٹاٹا موٹرز ان کاروں میں سیٹوں کو فولڈ کرنے کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔ جس کی وجہ سے صارفین کو اترنے اور چڑنے میں مدد ملے گی۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔