உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    TA'ZIZ اور ریلائنس نے لانچ کیا 2 ارب ڈالر کا اسٹریٹجک مشترکہ منصوبہ

    TA'ZIZ اور ریلائنس نے لانچ کیا 2 ارب ڈالر کا اسٹریٹجک مشترکہ منصوبہ

    TA'ZIZ اور ریلائنس نے لانچ کیا 2 ارب ڈالر کا اسٹریٹجک مشترکہ منصوبہ

    ابو ظہبی کیمیکلس ڈیریوٹبس کمپنی آر ایس سی لمیٹیڈ (“TA'ZIZ”) اور ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (RIL) نے عالمی سطح پر کیمیائی پیداوار شراکت داری 'TA'ZIZ EDC & PVC' لانچ کرنے کے لئے معاہدہ کیا ہے۔ یہ پروڈکشن پلانٹ روئیس میں TA'ZIZ انڈسٹریل کیمیکلز زون میں قائم کیا جائے گا۔ نئے جوائنٹ وینچر میں 2 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ابو ظہبی کیمیکلس ڈیریوٹبس کمپنی آر ایس سی لمیٹیڈ (“TA'ZIZ”) اور ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (RIL) نے عالمی سطح پر کیمیائی پیداوار شراکت داری 'TA'ZIZ EDC & PVC' لانچ کرنے کے لئے معاہدہ کیا ہے۔ یہ پروڈکشن پلانٹ روئیس میں TA'ZIZ انڈسٹریل کیمیکلز زون میں قائم کیا جائے گا۔ نئے جوائنٹ وینچر میں 2 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اقوام متحدہ عرب امارات میں ان کیمیکل کو پہلی بار تیار کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ درآمدات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر ان کیمیکلز کے بڑھتے ہوئے مطالبات کو پورا کرے گا۔ TA'ZIZ انڈسٹریل کیمیکلز زون- ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ADNOC) اور ADQ کے درمیان ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔

      یہ منصوبہ اے ڈی این او سی- ریلائنس کی طویل المدتی اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہے۔ اس میدان میں ریلائنس کی یہ پہلی سرمایہ کاری ہے۔ متحدہ عرب امارات کے صنعت اور جدید ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر سلطان احمد الجابیر اور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی کی موجودگی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ معاہدے پر TA'ZIZ کے کارگزار سی ای او خلیفہ المہیری اور ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کے صدر اسٹریٹجی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ کمل ناناوتی نے دستخط کئے۔

      تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا یہ مشترکہ منصوبہ

      اس موقع پر مکیش امبانی نے کہا، ’ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ- TA'ZIZ کے درمیان یہ مشترکہ منصوبہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان لمبے وقت سے چلے آرہے اہم تعلقات اور منصوبے کو مضبوط کرے گا۔ ہمیں خوشی ہے کہ یو اے ای میں TA'ZIZ انڈسٹریل کیمیکلز زون میں ونائل چین میں پہلا پروجیکٹ قائم کریں گے، جسے کیمیکلز کے لئے ایک عالمی مرکز کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے‘۔

      ڈاکٹر الجابیر نے کہا، ’ریلائنس انڈسٹریز کے ساتھ یہ اسٹریٹجک شراکت داری متحدہ عرب امارات اور ہندوستان کے درمیان مضبوط اور گہرے دو طرفہ تعلقات پر مبنی ہے۔ ہم اس نئے کیمیکلز زون میں ریلائنس انڈسٹریز کے ساتھ شراکت کرکے خوش ہیں، جو متحدہ عرب امارات میں پہلی بار اہم صنعتی خام مال تیار کرے گا اور صنعتی شعبے کو بااختیار بنانے کے لئے ہماری قومی حکمت عملی کو مضبوطی دے گی۔

      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں.


      DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: