Telangana Budget 2022: تلنگانہ میں خواتین کی یونیورسٹی ہوگی قائم، زرعی کالج کو یونیورسٹی میں کیاجائےگااپ گریڈ
اپنی بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ریاستی حکومت کا ماننا ہے کہ خواتین کو اعلیٰ تعلیم میں بھی سب سے آگے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے میں اس معزز ایوان میں یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہا ہوں کہ ریاست تلنگانہ کی پہلی خواتین کی یونیورسٹی قائم ہونے جا رہی ہے۔ اس کے لیے 100 کروڑ روپے کا تخمینہ تجویز کیا گیا ہے۔
تلنگانہ حکومت ریاست میں پہلی خواتین کی یونیورسٹی قائم کرے گی۔ وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ (T Harish Rao) نے پیر کے روز یہاں قانون ساز اسمبلی میں پیش کردہ ریاستی بجٹ میں اس کا اعلان کیا ہے۔ خواتین کی یونیورسٹی کے قیام کے لیے حکومت نے بجٹ میں 100 کروڑ روپے تجویز کیے ہیں۔
اپنی بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ریاستی حکومت کا ماننا ہے کہ خواتین کو اعلیٰ تعلیم میں بھی سب سے آگے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے میں اس معزز ایوان میں یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہا ہوں کہ ریاست تلنگانہ کی پہلی خواتین کی یونیورسٹی قائم ہونے جا رہی ہے۔ اس کے لیے 100 کروڑ روپے کا تخمینہ تجویز کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ریاستی حکومت نے ملوگو میں فاریسٹ کالج اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو فاریسٹ یونیورسٹی میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لیے بھی 100 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔
پیر (7 مارچ 2022) کو تلنگانہ کے وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ (T Harish Rao) کی طرف سے قانون ساز اسمبلی میں تلنگانہ کا بجٹ پیش کیا گیا۔ حکومتی دعویٰ کے مطابق یہ مضبوط اعداد و شمار اور خوش گن الفاظ کا مرکب ہے۔ جس میں مرکز کو آئین میں شامل کوآپریٹو فیڈرلزم کی ڈھٹائی سے مخالفت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کا تلنگانہ پر بڑا شکار پڑا ہے۔
سال 23-2022 کے لیے 2,56,958 کروڑ روپے کے اخراجات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ پچھلے سال کے نظرثانی شدہ 2.09 لاکھ کروڑ روپے کے مقابلے میں 22 فیصد کا اضافہ ہے۔ ہریش راؤ نے غیر مددگار ہونے کے باوجود پچھلے آٹھ سال میں تلنگانہ کی ترقی کے بارے میں بتایا ہے۔ انھوں نے مرکز کی جانب سے عدم تعاون پر بھی تنقید کی ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔