دہلی کے عوام پر مہنگائی کا دوہرا اٹیک ہوا ہے ۔ دہلی میں آج پی این جی ساڑھے چار روپے مہنگی ہونے کے بعد سی این جی کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ دہلی میں آج سے سی این جی ڈھائی روپے مہنگی ہو گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافہ کے بعد دہلی میں سی این جی اکہتر روپئے ایکسٹھ پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔ دہلی کے علاوہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اثر این سی آر پر بھی پڑا ہے اور نوئیڈا میں بھی سی این جی مہنگی ہو گئی ہے۔ آج سے نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں سی این جی کی قیمت چوہتر روپے سترہ پیسے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ ساتھ ہی، گڑگاؤں میں سی این جی کی قیمتیں گھٹ کر اناسی روپئے چورانوے پیسے فی کلو پر ہو گئی ہیں۔
ہنگائی ہے کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ پٹول اور ڈیزل کی 'آگ' اب لوگوں کے کچن تک پہنچ گئی ہے۔ اندرا پرستھا گیس لمیٹڈ (IGL) نے جمعرات کو پائپڈ نیچرل گیس (PNG) کی قیمتوں میں 14 دنوں کے اندر دوسری بار اضافہ کیا ہے۔ آئی جی ایل (IGL) نے بدھ کی آدھی رات کو اپنے کسٹمرس کو ایس ایم ایس بھیج کر قیمتوں میں اضافے کی اطلاع دی۔ کمپنی نے کہا کہ ہم پر گیس کی قیمت بڑھ رہی ہے جسے اب صارفین کے ساتھ شیئر کیا جائے گا اور پی این جی کی قیمت میں 4.25 روپے فی اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر (SCM) اضافہ کیا جا رہا ہے۔ نئی بڑھی ہوئی قیمتوں کا اطلاق آج جمعرات 14 اپریل سے ہی ہوگا۔
OMG! بغیر مکمل ٹریننگ کے ہی طیارہ اڑا رہے تھے SpiceJet کے 90 پائلٹ، DGCA کی بڑی کارروائی
یہ بھی پڑھیں:
PNG price Hike: رسوئی تک پہنچی مہنگائی کی 'آگ'، دہلی سمیت ان شہروں میں بڑھے ایندھن کے دام تین ہفتوں میں تیسری بار قیمتوں میں اضافہ
اس سے قبل 24 مارچ کو کمپنی نے پی این جی کی قیمتوں میں ایک روپے کا اضافہ کیا تھا جبکہ یکم اپریل کو بھی پی این جی کی قیمتوں میں 5.85 روپے فی ایس سی ایم کا اضافہ کیا گیا تھا۔ نئی قیمتوں کے جھٹکے سے دہلی، نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا، غازی آباد اور گروگرام میں PNG استعمال کرنے والے تقریباً 17 لاکھ خاندان متاثر ہوں گے۔ ایک پکھواڑے fortnight سے بھی کم وقت میں IGL نے PNG کی قیمتوں میں 9.10 روپے فی SCM کا اضافہ کیا ہے، جبکہ تین ہفتوں میں تین بار قیمتوں میں 10.10 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔