عالمی اقتصادی حالات کو لے کر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ورلڈ بینک نے کہاکہ گزشتہ ایک دہائی میں عالمی اقتصادیات نے جتنی بھی اقتصادی ترقی ہوئی تھی وہ اب معدوم ہوتی نظر اارہی ہے۔ ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ عالمی معیشت کی رفتار کی حد 2030 تک تین دہائی کے نچلے سطح پر گرنے کی دہلیر پر ہے۔ اور گلوبل فائنانشیل کراسس یا مندی آئی تو اقتصادی ترقی کی شرح میں بھی گراوٹ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
ورلڈ بینک نے فالنگ لانگ ٹرم گروتھ پراسپیکٹس ٹرینڈس، ایکسپیکٹیشنس اینڈ پالیسیز‘کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ باتیں لکھی گئی ہیں۔ عالمی بینک نے کہا کہ عالمی معیشت نے پچھلی دہائی میں جو کچھ بھی حاصل کیا ہے، وہ سب کچھ کھونے کے دہانے پر ہے اور پچھلی دہائی کھوئی ہوئی دہائی ثابت ہونے جا رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2030 تک دنیا کی اقتصادی ترقی کی رفتار کی حد تین دہائیوں میں کم ترین سطح پر آ سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
اس تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوویڈ کے آنے کے پہلے سے ہی گزشتہ ایک دہائی میں پروڈکٹیویٹی کے معاملے میں عالمی سلو ڈاون کے اشارے ملنے لگے تھے۔ اس سے طویل مدت میں اقتصادی ترقی کو لے کر تشویش بڑھنے لگی تھیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرمایہ کاری کے گروتھ میں کمزوری آئی ہے، عالمی لیبر فورس سست روی سے بڑھ رہی ہے، کورونا وائرس وبائی مرض نے انسانی سرمائے پر تباہی مچا دی ہے، اور بین الاقوامی تجارت میں نمو بمشکل جی ڈی پی کی نمو سے مماثل ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔