உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    1جون سے بدل جائیں گے یہ بڑے قواعد، LPG سے لیکر انکم ٹیکس فائلنگ تک میں ہوں گی تبدیلیاں

    آیئے چیک کریں یہ قواعد۔۔۔

    آیئے چیک کریں یہ قواعد۔۔۔

    ایک جون 2021 سے عام آدمی کی زندگی سے جڑی کئی تبدیلی ہونے جا رہی ہیں۔ اس میں بینکنگ، انکم ٹیکس (Income Tax) ای فائلنگ سے لیکر گیس سلینڈر سے جڑے کئی قواعد بدل جائیں گے جس کا سیددھا اثر آپ کی زندگی پر پڑنے والا ہے۔ بتادیں کہ ایک جون سے بینک آف بڑودا میں چیک سے پیمنٹ کا طریقہ بدلنے والا ہے۔

    • Share this:
      ایک جون 2021 سے عام آدمی کی زندگی سے جڑی کئی تبدیلی ہونے جا رہی ہیں۔ اس میں بینکنگ، انکم ٹیکس (Income Tax) ای فائلنگ سے لیکر گیس سلینڈر سے جڑے کئی قواعد بدل جائیں گے جس کا سیددھا اثر آپ کی زندگی پر پڑنے والا ہے۔ بتادیں کہ ایک جون سے بینک آف بڑودا میں چیک سے پیمنٹ کا طریقہ بدلنے والا ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری تیل کمپنیاں ہر ماہ گیس (LPG Gas Cylinder) کی قیمتیں اپڈیٹ کرتی ہیں۔

      آیئے چیک کریں یہ قواعد۔۔۔
      PPF, NSC, KVP اور سکنیا اسمردھی جیسی Small Saving Schemes کی سود کی شرح میں بھی تبدیلی اس یمہینے ہونی ہے۔ سرکار کی اور سے ہر تین ماہ پر اسمال سیونگس اسکیم نئی سود کی شرح نافذ کی جاتی ہیں۔ کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ پرانی سود کی شرح ہی ریوائز کر دی جاتی ہیں۔ گزشتہ 31 مارچ کو مالی سال 2020-21 کی آخری تماہی ختم ہونے پر گھٹا کر نئی سود کی شرح جاری کی گئی تھیں جسے 24 گھنٹے کے اندر واپس لے لیا گیا تھا اور پرانی شرحیں ہی رہ گئی تھیں۔ اب 30 جون کو پھر سے نئی سود کی شرح نافذ کی جائیں گی۔All Posts

      اسمال سیونگس اسکیمس کے انٹرنیٹ ریٹ میں تبدیلی
      بینک آف بڑودا میں نافذ ہوگا پازیٹو پے سسٹم۔۔

      بینک آف بڑودا کسٹمرس کیلئے ایک جون 2021 سے چیک سے ادائیگی کا طریقہ بدلنے والا ہے۔ دھوکہ دہی کا شکار ہونے سے بچانے کیلئے بینک نے کسٹمرس کیلئے پازیٹو پے کنفرمیشن (Positive Pay Confirmation) لازمی کی ہے۔ BoB کے افسران کا کہنا ہے کہ کسٹمرس کو پازیٹو پے سسٹم کے تحت چیک کی ڈٹیلس کو تبھی ری کنفرم کرنا ہوگا، جب وہ دو لاکھ روپئے یا اس سے زیادہ کے بینک چیک جاری کریں گے۔
      رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت
      ایک جون سے ایل پی جی یعنی رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت میں تبدیلی ممکن ہے۔ عموما ہر ماہ تیل کمپنیاں رسوئی گیس سلینڈر کی نئی قیمت جاری کرتی ہیں۔ کئی بار تو مہینے میں دو بار بھی تبدیلی دیکھی جاتی ہے۔ فی الحال 14.2 کلو والے ایل پی جی سلینڈر کی قیمت دہلی میں 809 روپئے ہے۔ 14.2 کلو والے سلینڈر کے علاوہ 19 کلو والے سلینڈڑ کی بھی قیمت میں تبدیلی ممکن ہے۔ حالانکی ضروری نہیں کہ ایک جون کو ہی نئی قیمتیں جاری ہوں۔ کئی بار قیمتیں براربر رہ جاتی ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: