ہوم » نیوز » معیشت

اگلے 10دن میں نمٹا لیں یہ ضروری کام، ورنہ آپ کی جیب پر پڑے گا بھاری

مالی منصوبہ بندی کے لحاظ سے مارچ بہت اہم ہوتا ہے ، کیونکہ مالی سال ختم ہونے کے دہانے پر ہے اور اس مہینے میں کئی اہم کاموں کی آخری تاریخ ہوتی ہے۔

  • Share this:
اگلے 10دن میں نمٹا لیں یہ ضروری کام، ورنہ آپ کی جیب پر پڑے گا بھاری
اگلے 10دن میں نمٹا لیں یہ ضروری کام، ورنہ آپ کی جیب پر پڑے گا بھاری

نئی دہلی۔ کورونا وائرس (Coronavirus) کی وجہ سے نہ صرف ہندوستان میں بلکہ پوری دنیا میں ہلچل مچی ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے ہر کوئی پریشان ہے۔ وہیں، مالی منصوبہ بندی کے لحاظ سے مارچ بہت اہم ہوتا ہے ، کیونکہ مالی سال ختم ہونے کے دہانے پر ہے اور اس مہینے میں کئی اہم کاموں کی آخری تاریخ ہوتی ہے۔ ان کاموں کی فہرست میں نظر ثانی شدہ ریٹرن جمع کروانا ، پین اور آدھار کو لنک کرنا اور بہت کچھ شامل ہے۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس میں کیا کیا کام شامل ہیں۔




1. پین اور آدھار کو کرنا ہے لنک


پین اور آدھار کو لنک کرنے کی آخری تاریخ 31 مارچ ہے۔ دونوں کو لنک نہ کرنے پر دس ہزار روپے جرمانہ ہے۔ حکومت نے آدھار کو پین سے لنک کرنے کی آخری تاریخ میں کئی بار توسیع کی ہے۔ اب اس کی آخری تاریخ 31 مارچ 2020 ہے۔ اب اگر آپ اس ڈیڈ لائن تک اپنے پین اور آدھار کو لنک کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ آپ پر 10،000 روپے تک کا جرمانہ عائد کرسکتا ہے۔

2۔پی ایم ہاؤسنگ اسکیم کی مدت پوری ہورہی ہے

پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) کے تحت کریڈٹ سبسڈی کا فائدہ صرف 31 مارچ تک دستیاب ہے۔ آر بی آئی نے کورونا وائرس کے پیش نظر لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ جب تک کوئی ضروری کام نہ ہو تب تک وہ بینک نہ جائیں۔ موجودہ صورتحال میں بہت سے لوگ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے میں محروم رہ سکتے ہیں۔

3. ٹیکس ریٹرن جمع کروانا

31 مارچ دیر سے ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ دیر سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے پر جرمانہ لگتا ہے۔ مالی سال 2018-19 (ٹیکس سال 2019-20) کے لئے ٹیکس ریٹرن فائل کروانے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2019 تھی ، جسے بعد میں ایک ماہ کے لئے بڑھا دیا گیا تھا۔ اگر آپ کی آمدنی 5 لاکھ روپے سے کم ہے تو دیر سے ریٹرن فائل کرنے کی لیٹ فائلنگ فیس 1000 روپے تک ہے۔ اگر آپ کی آمدنی 5 لاکھ روپے سے زیادہ ہے تو 31 مارچ تک فائل کرنے پر یہ جرمانہ 10،000 روپے تک ہوسکتا ہے۔

 
First published: Mar 21, 2020 09:32 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading