ہوم » نیوز » معیشت

اہم خبر: تو اب چین سے پلہ چھڑانے کی کوشش میں TikTok! جلد شفٹ کر سکتی ہے اپنا ہیڈ کوارٹر

ہندستان۔چین تنازعہ (India-China Border Rift) کے بعد ہندستان کے ذریعے 59 ایپ پر پابندی لگنے پر چائنیز کمپنیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔ نقصان کے چلتے TikTok کی پیرینٹ کمپنی ByteDanc اپنے ہیڈ کوارٹر کو چین سے باہر شفٹ کرنے کا پلان کررہا ہے۔

  • Share this:
اہم خبر: تو اب چین سے پلہ چھڑانے کی کوشش میں TikTok! جلد شفٹ کر سکتی ہے اپنا ہیڈ کوارٹر
ہندستان۔چین تنازعہ (India-China Border Rift) کے بعد ہندستان کے ذریعے 59 ایپ پر پابندی لگنے پر چائنیز کمپنیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔

نئ یدہلی: ہندستان۔چین تنازعہ  (India-China Border Rift) کے بعد ہندستان کے ذریعے 59 ایپ پر پابندی لگنے پر چائنیز کمپنیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔ نقصان کے چلتے TikTok  کی پیرینٹ کمپنی ByteDanc اپنے ہیڈ کوارٹر کو چین سے باہر شفٹ کرنے کا پلان کررہا ہے۔ بتادیں کہ دنیا میں ٹک ٹاک (TikTok) کے کل یوزرس میں تیس فیصد ہندستان میں ہی ہیں۔ ہندستان میں اس ایپ کے تقریبا 60  کروڑ سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہیں۔ گزشتہ سال بائٹ ڈانس (ByteDance ) کمپنی نے ہندستان میں بڑی سطح پر پھیلاؤ کے تحت کئی سینیئر عہدوں پر تقرری کی تھیں۔ کمپنی ہندستان کو اپنے لئے ٹاپ گروتھ ملک کے طور پر دیکھ رہی تھی لیکن پابندی کے بعد ہو رہے نقصان کی بھرپائی کرنے کیلئے ByteDance  کمپنی کی دوبارہ تشکیل کرنے پر غوروخوض کررہی ہے۔

امریکہ میں بھی TikTok  پر لگ سکتی ہے پابندی: منی کنٹرول میں چھپی ایک خبر کے مطابق مانا جارہا ہے کہ ہندستان میں پابندی کے بعد اب امریکی وزارت خارجہ مائیک پومپیو نے  بھی امریکہ میں اس ایپ پر پابندی عائد کرنے کا اشارہ دیا ہے۔  بائٹ ڈانس (ByteDance ) اپنے  ٹک ٹاک (TikTok)  کاروبار کے کارپوریٹ ڈھانچے میں ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لے رہی ہے ، کمپنی اسی اسٹیج پر واپس پہنچنے کے لئے ایک اچھا آپشن تلاش کرنے پر غور کر رہی ہے۔

کمپنی کو کروڑوں کا نقصان - غور طلب  ہے کہ بھارت نے سکیورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے چین کے  59 ایپس پر پابندی عائد کردی تھی۔ ہندوستان کی جانب سے چین کے 59 ایپ پر پابندی کے سبب چین کی اسی کمپنی کو 45 ہزار کروڑ کے نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ یہ کمپنی ٹک ٹاک اور ہیلو کی مدر کمپنی ہے۔ چین میں موجود سبھی ایپس میں ، ٹِک ٹاک ہندوستان میں سب سے زیادہ مشہور تھا۔ کئی سلیبرٹی ٹویٹر یوزرس کے فالوور کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق بائٹ ڈانس کو 6 بلین  ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔

ہوسکتا ہے کہ نئے مینجمنٹ بورڈ کی تشکیل ہو

چرچا ہے کہ کمپنی کے سینئر عہدیداروں نے کارپوریٹ کے سامنے چین کے باہر ایک نیا ہیڈ کوارٹر  اور انتظامی بورڈ قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم اپنے صارفین کی رازداری اور سلامتی کے تحفظ کے لئے پوری طرح پرعزم ہیں کیونکہ ہم ایسا پلیٹ فارم تیار کرتے ہیں جو تخلیقی صلاحیتوں کو متاثر کرتا ہے اور دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں میں خوشی دیتا ہے۔" ہم اپنے صارفین ، کارکنوں ، فنکاروں کی دلچسپی اور حق کے پیش آگے  نظر کوئی قدم اٹھائیں گے۔


اس خبر کا ترجمہ منی کنٹرول سے کیا گیا ہے۔ انگریزی میں خبر پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 11, 2020 04:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading