ہوم » نیوز » معیشت

خوش خبری! چار میٹرو شہروں میں مسلسل تیسرے دن سستا ہوا ڈیزل، جانئے کیا ہے قیمت

کوروناوائرس کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی طلب متاثر ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے قیمت پر اثر پڑا ہے۔ ستمبر میں خام تیل کی طلب گذشتہ 4 ماہ میں سب سے کم ہے۔

  • Share this:
خوش خبری! چار میٹرو شہروں میں مسلسل تیسرے دن سستا ہوا ڈیزل، جانئے کیا ہے قیمت
چار میٹرو شہروں میں مسلسل تیسرے دن سستا ہوا ڈیزل

نئی دہلی۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے پیر کے روز ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز 14-15 پیسے کی تخفیف کی جبکہ اس دوران پٹرول کی قیمت مستحکم رہی۔ اس سے قبل جمعرات اور جمعہ کو ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ ہفتہ کے روز بھی پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اتوار کے روز ڈیزل 23-25 پیسے سستا ہوا تھا۔


کوروناوائرس کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی طلب متاثر ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے قیمت پر اثر پڑا ہے۔ ستمبر میں خام تیل کی طلب گذشتہ 4 ماہ میں سب سے کم ہے۔ گھریلو مارکیٹ میں 3 ستمبر سے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اب تک 2.13 روپے فی لیٹر کمی درج کی گئی ہے۔ تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی ملک کی سرخیل کمپنی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں پٹرول 81.14 پر مستحکم رہا ، جبکہ ڈیزل 15 پیسے سستا ہوکر 71.43 روپے فی لیٹر ہو گیا۔


ممبئی میں پٹرول 87.82 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 15 پیسے کی کمی سے 77.87 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ کولکتہ میں پٹرول 82.67 روپے فی لیٹر مستحکم رہا ، جب کہ ڈیزل 15 پیسے کی کمی سے 74.94 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہا ہے۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.21 روپے فی لیٹر برقرار ہے جبکہ ڈیزل 14 پیسے کی کمی سے 76.84 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ جمعہ کو پٹرول کی قیمت 23 پیسے سے 26 پیسے تک اور ڈیزل کی قیمت 35 پیسے سے 37 پیسے فی لیٹر تک کم کئے گئے تھے۔ جمعرات کو پٹرول 14-16 پیسے اور ڈیزل 19-20 پیسے سستا ہوا تھا۔


خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 21, 2020 10:30 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading