ہوم » نیوز » معیشت

TPG-Reliance Retail Deal: گلوبل انویسٹمنٹ کمپنی TPG ریلائنس ریٹیل میں کرے گی 1837.5 کروڑ کی سرمایہ کاری

دنیا کی بڑی انویسٹمنٹ فرم ٹی پی جی نے ریلائنس ریٹیل میں حصےداری خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹی پی جی 0.41 فیصدی حصےداری 1837.50 کروڑ روپئے میں خریدے گی۔ ریلائنس ریٹیل میں اب تک یہ 7 ویں سرمایہ کاری ہو گی۔

  • Share this:
TPG-Reliance Retail Deal: گلوبل انویسٹمنٹ کمپنی TPG ریلائنس ریٹیل میں کرے گی 1837.5 کروڑ کی سرمایہ کاری
ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی

نئی دہلی۔ دنیا کی بڑی انویسٹمنٹ فرم TPG نے ریلائنس ریٹیل (Reliance Retail) میں حصےداری خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹی پی جی 0.41 فیصدی حصےداری 1837.50 کروڑ روپئے میں خریدے گی۔ ریلائنس ریٹیل میں اب تک یہ 7 ویں سرمایہ کاری ہو گی۔ کمپنی نے 7.28 فیصدی حصےداری بیچ کر 32,197.50 کروڑ روپئے جٹا لئے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ اسی ہفتے ابوظبی کی مبادلہ انویسٹمنٹ کمپنی نے ریلائنس ریٹیل وینچر میں 6,247.5 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔


TPG-Reliance Retail Deal- ریلائنس انڈسٹریز کے چئیرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی (Mukesh Ambani, Chairman and Managing Director of Reliance Industries) نے کہا ' میں ریلائنس ریٹیل وینچرس کے ویلیوایبل سرمایہ کاروں کے طور پر ٹی پی جی کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ ٹی پی جی کی مدد اور رہنمائی سے کمپنی کو آگے بڑھانے میں بہت مدد ملے گی'۔


ٹی پی جے کے Co-CEO جم کولٹر (Jim Coulter, Co-CEO of TPG) نے کہا' ریگولیٹری تبدیلی، کنزیومر ڈیموگرافکس اور ٹیکنالوجی کی زبردست توسیع سے ہندستان میں ریٹیل چین بہت پرکشش ہو گیا ہے۔ ایک مضبوط وینچر ریلائنس ریٹیل کے ساتھ جڑنے کے لئے پرجوش ہوں'۔


کل سرمایہ کاری 32 ہزار کروڑ سے متجاوز

ریلائنس ریٹیل میں کل سرمایہ کاری 32 ہزار کروڑ سے متجاوز کر گئی ہے۔ ریلائنس ریٹیل میں سلور لیک نے 7,500 کروڑ اور کے کے آر نے 5,500 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ یہ دونوں وہی کمپنیاں ہیں جنہوں نے ریلائنس جیو میں سرمایہ کاری کی تھی۔



عالمی سطح کے اہم پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ اس وقت ریلائنس انڈسٹریز پر بھروسہ جتا رہے ہیں۔ اس لئے ریلائنس کی دوسری کمپنیوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ ریلائنس ریٹیل وینچر کی فی الحال ویلیوشن 4.28 کروڑ روپئے ہے جس پر یہ کمپنیاں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

(ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 03, 2020 11:21 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading