ہوم » نیوز » معیشت

TPG بھی جیو میں 0.93 فیصد شیئر کیلئے کرے گی 4547 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ، 7 ہفتوں میں نویں ڈیل کا اعلان

ہفتہ کو ٹی پی جی نے جیو پلیٹ فارمس (Jio Platforms) میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔ ٹی پی جی 0.93 فیصد حصہ داری کیلئے 4,546.80 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ۔ اس کے ساتھ ہی جیو پلیٹ فارمس اب دنیا کی واحد ایسی کمپنی بن گئی ہے ، جس نے مسلسل اتنی بڑی سرمایہ کاری حاصل کی ہے ۔

  • Share this:
TPG بھی جیو میں 0.93 فیصد شیئر کیلئے کرے گی 4547 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ، 7 ہفتوں میں نویں ڈیل کا اعلان
TPG بھی جیو میں 0.93 فیصد شیئر کیلئے کرے گی 4547 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ، 7 ہفتوں میں نویں ڈیل کا اعلان

جیو پلیٹ فارمس (Jo Platforms) میں 0.93 فیصد حصہ داری کیلئے ٹی پی جی نے 4,546.80 کروڑ روپے کی سرمایہ کا اعلان کیا ہے ۔ ٹی پی جی کے سرمایہ کاری پورٹ فولیو میں Airbnb, Uber اور Spotify  جیسی کمپنیاں ہیں ۔ اس ڈیل کے ساتھ ہی اب ریلائنس انڈسٹریز کے جیو پلیٹ فارمس میں سات ہفتوں میں نویں سرمایہ کاری کا اعلان ہوگیا ہے ۔ ٹی پی جی کے ذریعہ اس اعلان کے بعد اب تک جیو پلیٹ فارمس نے ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی پونجی اکٹھا کرلی ہے ۔


اس کے ساتھ ہی جیو پلیٹ فارمس اب دنیا کی واحد ایسی کمپنی بن گئی ہے ، جس نے مسلسل اتنی بڑی سرمایہ کاری حاصل کی ہے ۔ کمپنی نے ان سرمایہ کاریوں کے ذریعہ اب تک 1,02,432.15 کروڑ روپے حاصل کئے ہیں ۔


گلوبل لاک ڈاون کے درمیان اتنی بڑی ڈیلس


گلوبل لاک ڈاون کے درمیان جیو نے یہ سبھی ڈیلس حاصل کی ہیں ، جو ظاہر کرتا ہے کہ ہندوستان کے ڈیجیٹل کے شعبہ میں کتنے زیادہ مواقع ہیں ۔ اس سے جیو کی ٹیک صلاحیت ، بزنس ماڈل اور طویل مدت میں ترقی کی صلاحیت بھی ظاہر ہوتی ہے ۔

ٹی پی جی نے کتنی لگائی ہے جیو کی ویلیوایشن ؟

ٹی پی جی نے جیو کی اکیویٹی ویلیوایشن 4.91  لاکھ کروڑ روپے اور انٹرپرائز ویلیوایشن 5.16 لاکھ کروڑ روپے لگائی ہے ۔ ٹی پی جی سے ٹھیک پہلے سات جون کو ابو ظبہی انویسٹمنٹ اتھاریٹی (ADIA) نے بھی جیو پلیٹ فارمس میں 1.16 فیصد حصہ داری کیلئے 5,683.5 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

ان کمپنیوں نے بھی جیو میں سرمایہ کاری کا کیا ہے اعلان

جیو میں اتنے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی شروعات اس وقت ہوئی تھی ، جب 22 اپریل کو سوشل میڈیا کمپنی فیس بک نے 9.99  فیصدی حصہ داری کیلئے 43,574 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا ۔ اس کے بعد سے اب تک جنرل اٹلانٹک ، سلور لیک پارٹنرس ( دو بار ) ویسٹا اکیویٹی پارٹنرس ، کے کے آر ، مبادلہ انویسمنٹ کمپنی اور اے ڈی آئی اے نے جیو پلیٹ فارمس میں سرمایہ کاری کی ہے ۔

ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں بڑی سرمایہ کاری

فی الحال جیو کے کل سبسکرائبرس کی تعداد 40 کروڑ سے زیادہ ہے اور کمپنی بہتر کوالیٹی اور کفایتی شرح میں ڈیجیٹل سروس مہیا کراتی ہے ۔ جیو نے اپنے ڈیجیٹل ایکوسسٹم میں کئی اہم سرمایہ کاری کی ہے ، جس میں براڈ بینڈ کنیکٹویٹی ، اسمارٹ ڈیوائسز ، کلاوڈ اینڈ ایج کمپیوٹنگ ، بگ ڈیٹا اینیلٹکس ، آرٹیفیشیل انٹلی جنس ، انٹرنیٹ آف تھنگس ، آگمینٹیڈ اینڈ مکسڈ ریئلٹی اور بلاک چین شامل ہیں ۔

وہیں ٹی پی جی ایک عالمی ایسیٹ فرم ہے ، جس کا قیام 1992 میں کیا گیا تھا ۔ یہ کمپنی پرائیویٹ اکیویٹی ، گروتھ اکیویٹی ، ریئل اسٹیٹ ، کریڈٹ و پبلک اکیویٹی کے ذریعہ 119 ارب ڈالر کی جائیداد کو مینج کرتی ہے ۔ 16 ممالک میں اس کمپنی کے دفاتر ہیں ۔

ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے ۔
First published: Jun 13, 2020 10:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading