ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ٹریڈرس اسوسی ایشن نے جیف بیزوس سے کی اپیل،کہاریلائنس اورفیوچرگروپ کی ڈیل میں نہ بنیں روکاٹ

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پچھلے سال مارچ 2020 سے ، فیوچر گروپ 6 ہزارسے زیادہ چھوٹے دکانداروں اور سپلائرز پر 6000 کروڑ روپئے باقی ہے۔امیزون ریلائنس سے ڈیل ہونے دیں تاجروں کو راحت فراہم کرتے ہوئے فیوچر گروپ کے بقایاجات ادا کردیں ۔ جو اس وقت بہت بڑے نقصان میں ہیں۔ جیف بیزوس کے لئے لکھے گئے اس خط میں کہا گیا ہے کہ آپ ایک عظیم تاجر ہیں۔

  • Share this:
ٹریڈرس اسوسی ایشن نے جیف بیزوس سے کی اپیل،کہاریلائنس اورفیوچرگروپ کی ڈیل میں نہ بنیں روکاٹ
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پچھلے سال مارچ 2020 سے ، فیوچر گروپ 6 ہزارسے زیادہ چھوٹے دکانداروں اور سپلائرز پر 6000 کروڑ روپئے باقی ہے۔امیزون ریلائنس سے ڈیل ہونے دیں تاجروں کو راحت فراہم کرتے ہوئے فیوچر گروپ کے بقایاجات ادا کردیں ۔ جو اس وقت بہت بڑے نقصان میں ہیں۔ جیف بیزوس کے لئے لکھے گئے اس خط میں کہا گیا ہے کہ آپ ایک عظیم تاجر ہیں۔

نئی دہلی: فاسٹ موونگ نزیومر ٹریڈرس اینڈ ڈسٹری بیوٹرز (Fast-moving consumer goods-FMCG)نے امیزون کے بانی اور سی ای او ،(Founder of Amazon)جیف بیزوس سے اپیل کی ہے کہ وہ ریلائنس ریٹیلز(Reliance Retails) اور فیوچر گروپ (Future Group) کے درمیان ہونے ڈیل کو جلد سے جلد ہونے دیں اور اس میں رکاوٹ نہ بنیں۔ آل انڈیا کنزیومر پروڈکٹ ڈسٹری بیوٹرز فیڈریشن اور ایک این جی او نے ایک کھلے خط میں بتایا ہے کہ امیزون کی "غیرضروری مہم جوئی" (unwarranted adventurism)کی وجہ سے لاکھوں ہندوستانی تاجر اور ان کے کنبے مشکلات میں ہیں۔


ڈیل ہونے دیں یا نہیں تو ہمار ے بقایا جات ادا کریں


خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پچھلے سال مارچ 2020 سے ، فیوچر گروپ 6 ہزارسے زیادہ چھوٹے دکانداروں اور سپلائرز پر 6000 کروڑ روپئے باقی ہے۔امیزون ریلائنس سے ڈیل ہونے دیں تاجروں کو راحت فراہم کرتے ہوئے فیوچر گروپ کے بقایاجات ادا کردیں ۔ جو اس وقت بہت بڑے نقصان میں ہیں۔ جیف بیزوس کے لئے لکھے گئے اس خط میں کہا گیا ہے کہ آپ ایک عظیم تاجر ہیں۔ آپ کاروباری دنیا کے کنٹرول میں ہیں ، لیکن آپ کی وجہ سے ہمارے تاجرین مشکلات کا شکار ہیں ، ہماری ادائیگی روک دی گئی ہے۔ ہمارے خاندان معاشی پریشانی میں مبتلاہے اور وہ ذہنی اور جذباتی بحران سے دوچار ہیں۔ اس لیے امیزون کو تاجرین کے مسائل کا بھی جائزہ لینا چاہیے ۔


ای کامرس کمپنی امیزون ریلائنس اور فیوچر گروپ کے مابین ہونے والے معاہدے کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ای کامرس کمپنی امیزون ریلائنس اور فیوچر گروپ کے مابین ہونے والے معاہدے کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔


اگست میں ہوا تھاریلائنس-فیوچر معاہدہ

ہم آپ کو بتادیں کہ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (RIL) نے اگست میں کشور بیانی کے فیوچر گروپ کو خریدنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ معاہدہ 24،713 کروڑ میں طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت ، فیوچر گروپ کا خوردہ ، تھوک ، رسد اور گودام کا کاروبار ریلائنس کو سونپ دیا جائے گا۔ ریلائنس ریٹیل وینچرس لمیٹڈ اور ریلائنس ریٹیل اینڈ فیشن لائف اسٹائل لمیٹڈ نے فیوچر گروپ کے یہ کاروبار خریدے ہیں۔ ریلائنس نے ملک میں خوردہ کاروبار کو بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

اس معاہدے کو روکنے کی کوشش میں ہے امیزون

ای کامرس کمپنی امیزون ریلائنس اور فیوچر گروپ کے مابین ہونے والے معاہدے کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ امیزون کا مؤقف ہے کہ 2019 میں فیوچر گروپ کے یونٹ کے ساتھ علیحدہ معاہدے میں ، ایک شق تھی کہ فیوچر گروپ ریلائنس سمیت "محدود افراد" کی فہرست میں اپنے خوردہ اثاثوں کو کسی کو فروخت نہیں کرسکتا ہے۔ امیزون کی اپیل پر ، سپریم کورٹ نے ریلائنس فیوچر گروپ کے مابین ہونے والے معاہدے میں مزید کارروائی پر روک لگادی ہے۔ سپریم کورٹ نے نیشنل کمپنی لاء ٹریبونل (NCLT) سے ریلائنس انڈسٹریز اور فیوچر ریٹیل کے مابین ہونے والے معاہدے پر سماعت جاری رکھنے کو کہا ہے۔ تاہم ، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیشنل کمپنی لاء ٹریبونل اس معاملے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیے پائیگا۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Mar 04, 2021 04:02 PM IST