உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ میں مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو پھر ٹاپ پر: ٹرائی

    4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ میں جیو پھر ٹاپ پر: ٹرائی

    4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ میں جیو پھر ٹاپ پر: ٹرائی

    24.1 ایم بی پی ایس کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ کے ساتھ جیو کا جلوہ برقرار ہے۔ 4 جی اپ لوڈ سپیڈ میں وی آئی انڈیا پہلے نمبر پر ہے، ٹرائی نے نومبر ماہ کے اعداد و شمار جاری کئے۔ جیو کی 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ ایئر ٹیل سے 10.2ایم بی پی ایس تو وی آئی انڈیا سے 7.1ایم بی پی ایس زیادہ رہی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ملک کے جانے مانے صنعتکار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو ایک بار پھر 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ میں اول ثابت ہوئی ہے۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ( ٹرائی) کے ذریعہ جاری نومبر ماہ کے اعداد و شمار کے مطابق جیو کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ 24.1 ایم بی پی ایس ماپی گئی۔ اکتوبر ماہ کے مقابلے اس میں 2.2 ایم بی پی ایس کا اچھال دیکھنے کو ملا۔ اکتوبر ماہ میں جیو کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ 21.9 ایم بی پی ایس تھی۔

      اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جیو کے ساتھ ساتھ ٹیلی کام سیکٹر کی بڑی کمپنیوں، ایئر ٹیل اور وی آئی (ووڈا فون۔آئیڈیا) کی 4 جی اسپیڈ میں بھی بڑھوتری درج کی گئی ہے، لیکن ہر بارکی طرح اس بات بھی ریلائنس جیو نے اوسط 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ کے معاملے میں ایئر ٹیل اور وی آئی کو ایک بار پھر بھاری فرق سے مات دی ہے۔ نومبر ماہ میں جیو کی 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ ایئر سے 10.2ایم بی پی ایس تو وی انڈیا سے 7.1ایم بی پی ایس زیادہ رہی۔ ریلائنس پچھلے کئی برسوں سے مسلسل اوسطا4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ درج کی ہے۔ اکتوبر کے مقابلے اس کی سپیڈ میں 0.7 ایم بی پی ایس کی معمولی بڑھوتری ہوئی ہے۔ ایئر ٹیل لگاتار پچھلے کئی مہینوں سے تیسری نمبر پر بنا ہوا ہے۔

      ملک کے جانے مانے صنعتکار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو ایک بار پھر 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ میں اول ثابت ہوئی ہے۔
      ملک کے جانے مانے صنعتکار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو ایک بار پھر 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ میں اول ثابت ہوئی ہے۔


      ووڈافون اور آئیڈیا سیلولر نے اپنے کاروبار کا انضمام کرلیا تھا اور اب وہ ووڈافون۔ آئیڈیا کی شکل میں کام کررہی ہیں لیکن اپریل۔ 2021 تک ٹرائی دونوں کے اعد اد و شمار الگ اگل دکھاتا تھا۔ مئی ما ہ سے ٹرائی نے دونوں کمپنیوں کے اعدادو شمار وی آئی انڈیا کے نام سے شائع کرنے شروع کردیئے ہیں۔


      ووڈا فون۔ آئیڈیا یعنی وی آئی انڈیا کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ نومبر ماہ میں کمپنی کی اوسط4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ میں اکتوبر سے 1.4 ایم بی پی ایس کی بڑھوتری درج کی گئی ۔ نومبر میں وی۔ آئی انڈیا کی اوسط4جی ڈاون لوڈ سپیڈ 17.0 ایم بی پی ایس ناپی گئی۔ گذشتہ کئی مہینوں سے وی آئیڈیا دوسرے نمبر پر قائم ہے اور بھارتی ایئر ٹیل کو اس نے تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔


      ڈاون لوڈ کی طرح اوسط 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ بھی بھارتی ایئر ٹیل تیسرے نمبر پر ہے۔ نومبر ماہ میں کمپنی کی اوسط اپ لوڈ سپیڈ 5.6ایم بی پی ایس ناپی گئی۔8.0ایم بی پی ایس کے ساتھ وی آئی انڈیا اوسط 4 جی اپ لوڈ سپیڈ چارٹ میں سب سے اوپر رہا۔ دوسرے نمبر پر ریلائنس جیو نے بازی ماری اس کی اپ لوڈ سپیڈ۔ 7.1ایم بی پی ایس رہی۔
      ٹرائی کے ذریعہ اوسط رفتار کی شماری مائی سپیڈ ایپلی کیشن کی مدد سے اکٹھا ریئل ٹائم اعداد و شمار کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: