உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹویٹر بلیو پیڈ سبسکرپشن ہندوستان میں شروع،اب ہرماہ 719روپئے کرنے ہوں گے ادا !

    Youtube Video

    ہندوستانی صارفین سے 719 روپے ماہانہ وصول کیے جا رہے ہیں، جو کہ 8.93 امریکی ڈالر ہے۔ تاہم، یہ عام 8 امریکی ڈالر فیس سے زیادہ ہے۔ اس سے قبل ٹوئٹر بلیو کو متعارف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا تھا کہ قیمت مختلف ممالک میں قوت خرید کے تناسب سے کے مدنظر رکھتے ہوئے مقر ر کی جائیگی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی:ٹویٹر بلیو پیڈ سبسکرپشن ہندوستان میں شروع ہو گیا ہے اور اس کے لئے صارفین کو اب ہرماہ 719 روپے ادا کرنے ہونگے۔۔ ہندوستان میں کچھ صارفین نے ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن کے لیے موصول ہونے کی تصاویر شیئر کرنا شروع کر دی ہیں۔ ان صارفین کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کے مطابق ہندوستان میں ٹوئٹر بلیو کی قیمت امریکہ سے بھی زیادہ ہے۔

      ہندوستانی صارفین سے 719 روپے ماہانہ وصول کیے جا رہے ہیں، جو کہ 8.93 امریکی ڈالر ہے۔ تاہم، یہ عام 8 فیس سے زیادہ ہے۔ اس سے قبل ٹوئٹر بلیو کو متعارف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا تھا کہ قیمت مختلف ممالک میں قوت خرید کے تناسب سے کے مدنظر رکھتے ہوئے مقر ر کی جائیگی ۔

      بزنس نیوز پورٹل لائیو منٹ کی خبر کے مطابق رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فی الحال ٹویٹر بلیو کے لیے صرف چند لوگوں کو پلے اسٹور میں یہ تبدیلیاں نظر آئی ہے۔ اس سے پہلے 6 نومبر کو، ایلون مسک نے تصدیق کی تھی کہ ٹویٹر بلیو کو ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں ہندوستان میں متعارف کروایاجائیگا۔

      ٹوئٹر بلیو میں یہ نئی خصوصیات


      اس سے پہلے ایلون مسک نے بتایا تھا کہ ٹوئٹر پر بلیو ٹِکس کے لیے ماہانہ 8 ڈالر ادا کرنے والے صارفین کو مزید سہولیات دی جائیں گی۔بلیو ٹِکس والے صارفین کو جواب اور سرچ میں ترجیح ملے گی۔ اس فیچر کے ذریعےا سپیم اور بوٹ اکاؤنٹس کو ختم کرنا آسان ہو جائے گا۔ماہانہ 8 ڈالر ادا کرنے والے صارفین کو ٹوئٹر پر طویل ویڈیوز اور آڈیو پوسٹ کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی۔ان صارفین کو اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ساتھ کام کرنے والے پبلشرز کے مواد کے لیے بھی ادائیگی نہیں کرنی پڑے گی۔بلیو ٹِکس کے لیے رقم وصول کرنے کے منصوبے پر ایلون مسک نے کہا کہ صارفین سے ملنے والی رقم ٹوئٹر کے مواد تخلیق کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے استعمال کی جائے گی۔

      اس سے پہلے خبر رساں ایجنسی ANI نے اطلاع دی تھی کہ ٹویٹر نے ہندوستان بھر میں بلیو ٹک سبسکرپشنز کے رول آؤٹ سے قبل ہندوستانی حکومت کے ہینڈلز اور ہندوستانی میڈیا کو 'آفیشل' کے طور پر لیبل لگانا شروع کردیا تھا۔ حکومت ہند کی مختلف تنظیموں کے ٹویٹر ہینڈل پر 'آفیشل' لیبل دیکھا گیا۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: