ہوم » نیوز » معیشت

ریلائنس ریٹیل میں جی آئی سی کی 5،512.5 کروڑ روپے اور ٹی پی جی کی 1،837.5 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان

ریلائنس ریٹیل میں سرمایہ کاری کا سلسلہ 9 ستمبر کو سلور لیک سے شروع ہوا تھا۔ اس کے بعد کے کے آر ، جنرل ا ٹلانٹک اور مبادلہ جیسے عالمی سرمایہ کار آئے۔ بدھ کے روز سلور لیک نے ریلائنس ریٹیل میں اپنی حصہ داری میں اضافہ کیا۔ جی آئی سی اور ٹی پی جی کی سرمایہ کاری کے ساتھ 25 دنوں میں سات سرمایہ کاروں کے ذریعہ ریلائنس ریٹیل میں 7.28 فیصد ایکویٹی کے لئے اب تک 32.19 ہزار کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 03, 2020 12:36 PM IST
  • Share this:
ریلائنس ریٹیل میں جی آئی سی کی 5،512.5 کروڑ روپے اور ٹی پی جی کی 1،837.5 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان
ریلائنس انڈسٹریز کے چئیرمین مکیش امبانی کی فائل فوٹو

نئی دہلی۔ مکیش امبانی کی ریلائنس ریٹیل میں سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ کاروں کا تانتا لگا ہوا ہے اور اب مزید دو کمپنیوں -جی آئی سی نے 5،512.5 کروڑ اور ٹی پی جی نے 1،837.5 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ چار دنوں میں کمپنی میں پانچ بڑے سرمایہ کاروں نے ریلائنس رٹیل وینچرز لمٹیڈ (آر آر وی ایل) میں سرمایہ کاری کی ہے۔


جمعہ کی شب جی آئی سی نے ریلائنس انڈسٹریز کے ذیلی ادارہ آر آر وی ایل میں 1.22 فیصد ایکویٹی کے لئے 5،512.5 کروڑ روپے کی سرمایہ کا اعلان کیا ہے ، جبکہ ہفتہ کے روز ٹی پی جی نے 0.41 فیصد ایکویٹی کے لئے 1،837.5 کروڑ روپے انویسٹ کرنے کا اعلان کیا۔ دونوں سودوں میں ریلائنس رٹیل کی پری منی ایکویٹی کی مالیت 4.285 لاکھ کروڑ روپے تھی۔


ریلائنس ریٹیل میں سرمایہ کاری کا سلسلہ 9 ستمبر کو سلور لیک سے شروع ہوا تھا۔ اس کے بعد کے کے آر ، جنرل ا ٹلانٹک اور مبادلہ جیسے عالمی سرمایہ کار آئے۔ بدھ کے روز سلور لیک نے ریلائنس ریٹیل میں اپنی حصہ داری میں اضافہ کیا۔ جی آئی سی اور ٹی پی جی کی سرمایہ کاری کے ساتھ 25 دنوں میں سات سرمایہ کاروں کے ذریعہ ریلائنس ریٹیل میں 7.28 فیصد ایکویٹی کے لئے اب تک 32.19 ہزار کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے۔


سال کے آغاز میں ٹی پی جی نے جیو پلیٹ فارم میں 4،546.8 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔ ریلائنس انڈسٹریز کے ذیلی ادارہ میں ٹی جی پی کی یہ دوسری سرمایہ کاری ہے۔ ریلائنس ریٹیل لمٹیڈ کے ملک بھر میں پھیلے ہوئے 12 ہزار سے زائد اسٹورز میں سالانہ 64 کروڑ خریدار آتے ہیں۔ یہ ہندوستان کا سب سے بڑا اور تیزی سے بڑھتا ہوا خوردہ کاروبار ہے۔ ریلائنس ریٹیل کے پاس ملک کا سب سے زیادہ منافع بخش خوردہ کاروبار کا تمغہ بھی ہے۔ کمپنی خردہ عالمی اور گھریلو کمپنیوں ، چھوٹی صنعتوں ، خردہ تاجروں اور کسانوں کو سستی قیمتوں پر صارفین کی خدمت کرنے اور لاکھوں ملازمتیں پیدا کرنے کا ایک نظام تیار کرنا چاہتی ہے۔

(ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)



 
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 03, 2020 12:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading