ہوم » نیوز » معیشت

عام بجٹ 2021 : انکم ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں ، 75 سال سے اوپر والوں کو ITR سے چھوٹ

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے سینئر سیٹیزنس کیلئے اس بجٹ میں بڑا اعلان کیا ۔ اس کے مطابق 75 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو اب آئی ٹی آر فائل نہیں کرنا ہوگا ۔

  • Share this:
عام بجٹ 2021 : انکم ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں ، 75 سال سے اوپر والوں کو ITR سے چھوٹ
عام بجٹ 2021 : انکم ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں ، 75 سال سے اوپر والوں کو ITR سے چھوٹ

ملک کا عام بجٹ پیر کو پیش کیا گیا ۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے عام بجٹ پیش کیا ۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی جانب سے پیش ہوئے عام بجٹ میں انکم ٹیکس سلیب پر نوکری پیشہ لوگوں کی نظریں مرکوز تھی ، لیکن اس مرتبہ بجٹ میں انکم ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ حالانکہ وزیر خزانہ نے 75 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کیلئے انکم ٹیکس ریٹرن فائلنگ میں راحت کا اعلان کیا ہے ۔


وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے سینئر سیٹیزنس کیلئے اس بجٹ میں بڑا اعلان کیا ۔ اس کے مطابق 75 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو اب آئی ٹی آر فائل نہیں کرنا ہوگا ۔ وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ حکومت 75 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں پر پڑنے والا دباو کم کرنے جارہی ہے ۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ادائیگی کرنے والے بینک ان کا ضروری ٹیکس کاٹ لیں گے ۔


بجٹ میں وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ چھوٹے ٹیکس دہندگان کیلئے مقدمہ بازی کو مزید کم کرنے کیلئے تنازع حل کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ یہ کمیٹی ٹرانسپیرنسی کو یقینی بنائے گی ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ٹیکس اسسٹمنٹ کی مدت کو کم کرکے چھ سال سے تین سال کیا جارہا ہے ۔ اس سے اب تین سال سے زیادہ پرانے انکم ٹیکس کیس نہیں کھولے جائیں گے ۔


بجٹ میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے این آر آئی لوگوں کیلئے بھی سہولیات کا اعلان کیا ۔ انہوں نے اس دوران کہا کہ این آر آئی لوگوں کو ٹیکس بھرنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا ، لیکن اس مرتبہ حکومت انہیں دوہرے ٹیکس سسٹم سے چھوٹ دے رہی ہے ۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اپنی بجٹ تقریر شروع کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ ایسے حالات میں تیار کیا گیا ہے جو ماضی میں کبھی نہیں تھے ۔ 2020 میں ہم نے کورونا وائرس کے ساتھ کیا کیا برداشت کیا ، اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے 48 گھنٹے کے اندر وزیر اعظم نے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کا اعلان کیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 01, 2021 01:59 PM IST