உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Union Budget 2022: نوکری کرنے والوں کو حکومت سے مل سکتے ہیں یہ تحفے، بڑھ سکتی ہے ٹیکس چھوٹ کی حد

    کم انٹرسٹ ریٹ کی وجہ سے لوگ اب میچول فنڈ اور FD کے مقابلے شیئروں کی جانب رُخ کررہے ہیں۔ آنے والے بجٹ میں لوگوں کو تین سال کی ایف ڈی کو ٹیکس سیور ایف ڈی کے تحت شامل کیے جانے کی امید ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی:نوکری چاہنے والوں کو عام بجٹ (Union Budget 2022) میں تبدیلیوںسے فائدہ ملنے کی امید ہے۔ وزیر مالیات (Finance Minister) نرملا سیتارمن چوتھی مرتبہ یکم فروری 2022 کو بجٹ پیش کریں گی۔ ہر سال کی طرح معیشت کے الگ الگ سیکٹرس آئندہ بجٹ سے بہت اُمیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ زراعت سے لے کر رئیل اسٹیٹ تک، سبھی سیکٹرس اس بجٹ سے فائدہ ملنے کا امکان ظاہر کررہے ہیں۔ نوکری کرنے والے بھی فائنانس منسٹر سے اس مرتبہ ٹیکس چھوٹ (Tax Exemption Limit) کی حد بڑھانے ی امید کررہے ہیں۔ پچھلے کچھ سالوں سے ٹیکس چھوٹ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے، نوکری کے خواہشمندوں کو اس سال ٹیکس چھوٹ کی حد میں کچھ اضافہ کرنے کی امید ہے۔

      بڑھائی جاسکتی ہے ٹیکس چھوٹ کی حد
      موجودہ ٹیکس چھوٹ کی حد 2.5 لاکھ روپے ہے اور یہ پچھلے آٹھ سالوں سے دی جارہی ہے۔ اس سےپ ہلے، حکومت نے ٹیکس ادا کرنے والوں کو کچھ راحت دینے کا اعلان کیا تھا کیونکہ اس نے ٹیکس چھوٹ کی حد 2 لاکھ سے بڑھا کر 2.5 لاکھ روپے کردی تھی۔ ٹیکس دہندگان ٹیکس چھوٹ کو 2.5 لاکھ روپے سے برھا کر 5 لاکھ روپے کرنے کی مانگ کررہے ہیں۔ وہیں حکومت کی جانب سے اسے بڑھا کر 3 لاکھ روپے کرنے کی امید ہے۔ اتر پردیش میں الیکشن کو دیکھتے ہوئے ٹیکس چھوٹ بڑھنے کا امکان زیادہ ہے۔

      سیکشن 80C کے تحت بڑھ سکتی ہے ٹیکس چھوٹ
      اس وقت حکومت نے انکم ٹیکس کے سیکشن 80C کے تحت 1.5 لاکھ روپے تک کی چھوٹ دی ہے۔ یہ نوکری کرنے والوں کے لئے ٹیکس بچت کا سب سے اہم حصہ ہے۔ پہلے اس چھوٹ کو 1 لاکھ سے بڑھا کر 1.5 لاکھ روپے کیا گیا تھا۔ بجٹ 2022 میں نوکری چاہنے والوں کو امید ہے کہ حکومت اس حد کو بڑھا کر 2 لاکھ روپے کرسکتی ہے۔

      کم ہوسکتی ہے ٹیکس فری FD کی لاک-اِن مدت
      انڈین بینک ایسوسی ایشن (Indian Bank Association)نے حکومت سے ٹیکس فری ایف ڈی (Tax-Free FD) کی لاک ان مدت کو کم کرنے کی مانگ کی ہے، جو پہلے پانچ سال تھی۔ بینکوں نے انٹرسٹ ریٹ میں کمی کی ہے، اس لئے پی پی ایف (PPF) پر ریٹرن ایف ڈی سے بہتر ہے۔

      کم انٹرسٹ ریٹ کی وجہ سے لوگ اب میچول فنڈ اور FD کے مقابلے شیئروں کی جانب رُخ کررہے ہیں۔ آنے والے بجٹ میں لوگوں کو تین سال کی ایف ڈی کو ٹیکس سیور ایف ڈی کے تحت شامل کیے جانے کی امید ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: