Union Budget 2023: وزیرخزانہ سیتارمن نے بجٹ 2023 کی ان 7 خاص ترجیحات کاخاکہ کیاپیش
نرملا سیتا رمن نے ہر ایک ترجیحات کی وضاحت کی
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہر ایک ترجیحات کی وضاحت کی، انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ شمال مشرق اور جموں و کشمیر کی ترقی کو یقینی بناتے ہوئے جامع ترقی کی سمت کام کیا ہے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارامن (Nirmala Sitharaman) نے آج بدھ بروز 1 فروری 2023 کو پارلیمنٹ میں اپنی بجٹ 2023 کی تقریر میں کئی باتوں کا ذکر کیا ہے۔ جس سے شہریوں فائدہ ہوگا۔ انہوں نے بجٹ 2023 کی سات ترجیحات کا خاکہ پیش کیا اور انہیں ’سپ تریشی‘ کہا ہے۔ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ بجٹ 2023 کا مقصد خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا اور نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کرنا ہے۔
نرملا سیتا رمن نے بجٹ 2023 کی پیشکش کے دوران کہا کہ پی ایم وشوکرما کوشل سمن کے تحت روایتی کاریگروں کو پہلی بار امداد کا ایک پیکیج ملے گا جو ان کی مصنوعات کے معیار، پیمانے اور پہنچ کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پیکج میں مالی مدد، ہنر کی تربیت، ڈیجیٹل، گرین تکنیک، برانڈ پروموشن، ڈیجیٹل ادائیگی، سماجی تحفظ وغیرہ شامل ہوں گے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے بدھ کے روز پارلیمنٹ میں اپنی بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ کے ذریعہ ہندوستانی معیشت مزید مضبوط ہوئی ہے۔ انہوں نے گزشتہ برسوں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافے کی ستائش کی اور بتایا کہ 2022 میں یو پی آئی کے ذریعے 126 لاکھ کروڑ روپے کی تقریباً 7,400 کروڑ ڈیجیٹل ادائیگیاں کی گئیں۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ چیلنجوں کے باوجود ہندوستانی معیشت صحیح راستے پر گامزن ہے اور حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کے دوران 80 کروڑ غریب لوگوں کو مفت خوراک فراہم کی۔ انھوں نے ایک نئے ایگریکلچر ایکسلریٹر فنڈ کا اعلان کیا۔
جیسا کہ نرملا سیتا رمن نے ہر ایک ترجیحات کی وضاحت کی، انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ شمال مشرق اور جموں و کشمیر کی ترقی کو یقینی بناتے ہوئے جامع ترقی کی سمت کام کیا ہے۔
نرملا سیتا رمن نے پردھان منتری آواس یوجنا میں 66 فیصد اضافہ کرکے 79,000 کروڑ سے زیادہ کرنے کا اعلان کیا۔ کیپٹل انویسٹمنٹ آؤٹ لی 33 فیصد بڑھ کر 10 لاکھ کروڑ ہو گئی۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔