உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IOCl نے جاری کیں Petrol-Diesel کی نئی قیمتیں، کیا ہیں آج کے تازہ دام یہاں کریں چیک

    Petrol Diesel Prices : آج سنیچر کو بھی سرکاری تیل کمپنیوں IOCl نے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ جاری کیے ہیں۔ آج بھی دہلی-ممبئی سمیت ملک کے چاروں میٹرو اور بڑے شہروں میں تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

    Petrol Diesel Prices : آج سنیچر کو بھی سرکاری تیل کمپنیوں IOCl نے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ جاری کیے ہیں۔ آج بھی دہلی-ممبئی سمیت ملک کے چاروں میٹرو اور بڑے شہروں میں تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

    Petrol Diesel Prices : آج سنیچر کو بھی سرکاری تیل کمپنیوں IOCl نے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ جاری کیے ہیں۔ آج بھی دہلی-ممبئی سمیت ملک کے چاروں میٹرو اور بڑے شہروں میں تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

    • Share this:
      Petrol Diesel Prices : پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ 80 پیسے کے جھٹکے سے اس ہفتے کچھ راحت ملی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ اب کچھ دنوں سے رک گیا ہے۔ ایک ہفتہ پہلے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ 80 پیسے کا اضافہ ہورہا تھا۔ آج سنیچر کو بھی  سرکاری تیل کمپنیوں IOCl نے پٹرول اور ڈیزل کے نئے دام جاری کیے ہیں۔ آج بھی دہلی-ممبئی سمیت ملک کے چاروں میٹرو اور بڑے شہروں میں تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

      کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو لگاتار دسویں دن بھی مستحکم رکھا اور صارفین کو بڑی راحت دی۔ اس سے قبل کمپنیاں لگاتار 14 مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہیں جس کے باعث تیل 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔ اس وقت دہلی میں پٹرول 105.41 روپے اور ممبئی میں 120.51 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ ڈیزل کی قیمت بھی ممبئی میں سب سے زیادہ 104.77 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

      چاروں میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں۔
      دہلی میں پٹرول 105.41 روپے اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر
      ممبئی میں پٹرول 120.51 روپے اور ڈیزل 104.77 روپے فی لیٹر
      چنئی پٹرول 110.85 روپے اور ڈیزل 100.94 روپے فی لیٹر
      کولکاتہ پٹرول 115.12 روپے اور ڈیزل 99.83 روپے فی لیٹر

      یہ بھی پڑھیں: Road Accident: کلدیوی درشن کیلئے جارہا کنبہ بھیانک سڑک حادثے کا شکار، 6کی موت، 3زخمی

      ان شہروں میں بھی نئی قیمتیں جاری ہیں۔
      نوئیڈا میں پٹرول 105.47 روپے اور ڈیزل 97.03 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      لکھنؤ میں پٹرول 105.25 روپے اور ڈیزل 96.83 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پورٹ بلیئر میں پٹرول 91.45 روپے اور ڈیزل 85.83 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پٹنہ میں پٹرول 116.23 روپے اور ڈیزل 101.06 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔


      دہلی کی عوام کا PNG Aur CNG کی قیمتوں کے اضافے پر ردعمل: دیکھیں ویڈیو

      آپ آج کے تازہ ریٹ اس طرح جان سکتے ہیں۔

      آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں۔

      مزید پڑھیں: CNG Price Hike: آٹو۔کیب ٹیکسی کابڑھ سکتاہے کرایہ، دہلی سمیت ان شہروں میں پھر بڑھے CNGکےدام

      نئی قیمتیں ہر صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں۔
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔
      پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: