ہوم » نیوز » معیشت

جیو پلیٹ فارمس میں 730 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی 5G وائرلیس ٹیک کمپنی کوالکام

Qualcomm-Jio deal : کوالکام کمپنی (Qualcomm) ریلائنس انڈسٹریز کے جیو پلیٹ فارمس (Jio Platformes) میں 730 کروڑ روپے سرمایہ سرمایہ کاری کرکے 0.15 فیصدی حصہ داری خریدے گی ۔

  • Share this:
جیو پلیٹ فارمس میں 730 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی 5G وائرلیس ٹیک کمپنی کوالکام
بارہ ہفتوں میں تیرہویں ڈیل ، اب ریلائنس جیو میں کوالکام کمپنی نے کی سرمایہ کاری

Qualcomm-Jio deal : کوالکام کمپنی (Qualcomm) ریلائنس انڈسٹریز کے جیو پلیٹ فارمس  (Jio Platformes) میں 730 کروڑ روپے سرمایہ سرمایہ کاری کرکے 0.15  فیصدی حصہ داری خریدے گی ۔ کوالکام دنیا کی ٹاپ وائرلیس ٹیکنالوجی کمپنی ہے ۔ فیس بک اور امریکی سیمی کنڈکٹر کمپنی انٹیل کے بعد جیو پلیٹ فارمس میں سرمایہ کاری کرنے والا یہ تیسرا اسٹریٹجک انویسٹر ہے ۔


گزشتہ بارہ ہفتوں میں جیو پلیٹ فارمس میں یہ تیرہویں سرمایہ کاری ہے ۔ اسی کے ساتھ رئلائنس انڈسٹریز اب تک جیو پلیٹ فارمس میں کل 25.24  فیصد حصہ داری فروخت کرچکی ہے ۔ لاک ڈٓاون کے دوران جہاں دنیا بھر کی کمپنیوں کی مشکلات بڑھی ہوئی ہیں ، وہیں ریلائنس نے جیو پلیٹ فارمس میں شیئرز فروخت کرکے 118,318.45 کروڑ روپے حاصل کئے ہیں ۔


سب سے پہلے فیس بک نے 22 اپریل کو جیو پلیٹ فارمس میں 43,574 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرکے 9.99  فیصد حصہ داری خریدی تھی ۔ جیو پلیٹ فارمس میں اب تک جنرل اٹلانٹک ، کے کے آر ، سعودی عرب کی ساورین ویلتھ فنڈ ، ابو ظہبی کی اسٹیٹ فنڈ ، سعودی عرب کی پی آئی ایف اور انٹیل نے سرمایہ کاری کی ہے ۔


کوالکام نے اپنی سرمایہ کاری اکائی کوالکام وینچرس کے ذریعہ جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری کی ہے ۔ یہ سرمایہ کاری 4.91 لاکھ کروڑ روپے کی ایکیوٹی ویلیوایشن اور 5.16  لاکھ کروڑ روپے کے انٹرپرائز ویلیوایشن پر ہوئی ہے ۔

ہندوستان میں کوالکام کے پاس کئی پیٹنٹ ہیں ۔ اس کو دنیا کی لیڈنگ وائرس لیس ٹیکنالوجی انوویٹر کمپنی کہا جاتا ہے ۔ کمپنی کی توجہ فی الحال فائیو جی ٹیکنالوجی ڈیولپ کرنے اور اس کو فروغ دینے پر مرکوز ہے ۔ ابھی اس ڈیل کو ریگولیٹر کی منظوری ملنی باقی ہے ۔

ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے ۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 12, 2020 08:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading