உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امریکی عدالت نے ٹوئٹر اور ایلن مسک کے درمیان جاری قانونی لڑائی پر لگائی روک، 28 اکتوبر تک پوری ہونا ہے ڈیل

    امریکی عدالت نے ٹوئٹر اور ایلن مسک کے درمیان جاری قانونی لڑائی کردی ختم، 28 اکتوبر تک پوری ہونا ہے ڈیل

    امریکی عدالت نے ٹوئٹر اور ایلن مسک کے درمیان جاری قانونی لڑائی کردی ختم، 28 اکتوبر تک پوری ہونا ہے ڈیل

    ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک نے گزشتہ پیر کو ٹویٹر کے حصول کے لیے 44 بلین ڈالر کے حقیقی معاہدے پر آگے بڑھنے کا اشارہ دیا۔ ساتھ ہی مسک نے ٹوئٹر کی خریداری پر قانونی جنگ ختم کرنے کی بات بھی کی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      امریکہ کی ڈیلاویئر عدالت نے ایلن مسک اور ٹوئٹر کے درمیان جاری قانونی لڑائی پر فی الحال ختم کرادی ہے۔ عدالت نے ٹوئٹر خرید کے لئے 44 ارب ڈالر کی ڈیل کو پورا کرنے کے مقصد سے کیس پر روک لگائی ہے۔ معلومات کے مطابق، ایلن مسک کی جانب سے ٹوئٹر خرید کی ڈیل 28 اکتوبر 2022 شام پانچ بجے تک پوری کی جانی ہے۔

      ڈیل پوری نہیں ہونے کی صورت میں پھر چلے گا کورٹ کیس
      عدالت نے کیس میں ملوث فریقین کو ہدایت کی ہے کہ اگر طے شدہ دن اور وقت پر ڈیل پوری نہیں ہوتی ہے تو نومبر 2022 میں کیس کی دوبارہ سماعت کی تاریخ مل سکتی ہے۔ ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک پچھلے تین مہینوں سے ٹویٹر خریدنے کے معاہدے سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

      کاغذی کارروائی پوری کرنے کے لئے کیس پر روک
      جمعرات کو عدالت میں مسک کی نمائندگی کرنے والے وکلاء نے عدالت میں استدعا کی کہ ٹوئٹر کی خریداری کے معاہدے کو مکمل کرتے ہوئے عدالتی کیس کو معطل کیا جائے۔ تاکہ حصول کو مکمل کرنے کے لیے قرضے اور دیگر کاغذی کارروائی مکمل کی جا سکے۔ امید ہے کہ یہ سارا عمل 28 اکتوبر 2022 تک مکمل ہو جائے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ایپل کی چین کو جھٹکا دینے کی تیاری، ایئرپاڈس-بیٹس ہیڈفون ہندوستان میں بنیں گے

      یہ بھی پڑھیں:
      ائیرٹیل صارفین کیلئے بڑی خبر، ان آٹھ شہروں میں لائیو ہوا فائیوجی پلس، ایسے کرے گا کام

      حقیقی معاہدے پر آگے بڑھنے کے دیے تھے اشارے
      خاص طور پر، ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک نے گزشتہ پیر کو ٹویٹر کے حصول کے لیے 44 بلین ڈالر کے حقیقی معاہدے پر آگے بڑھنے کا اشارہ دیا۔ ساتھ ہی مسک نے ٹوئٹر کی خریداری پر قانونی جنگ ختم کرنے کی بات بھی کی ہے۔ اس خبر کے بعد بلومبرگ کے بعض ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹویٹر کے شیئرز میں تیزی کے باعث ٹریڈنگ روکنا پڑی۔ مسک نے ٹویٹر کو 54.20 ڈالر فی شیئر میں خریدنے کی پیشکش کی۔ اس خبر کے بعد کمپنی کے شیئر 13 فیصد اضافے کے ساتھ 47.95 ڈالر پر پہنچ گئے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: