ہوم » نیوز » معیشت

ریلائنس ریٹیل میں کے کے آر کرے گا 5,550 کروڑ کی سرمایہ کاری، ریلائنس ریٹیل میں سلور لیک کے بعد یہ دوسری بڑی سرمایہ کاری

سال کی شروعات میں کے کے آر نے جیو پلیٹ فارمز میں 11,367 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔ یہ کے کے آر کی ریلائنس انڈسٹریز کی ایک معاون کمپنی میں دوسری سرمایہ کاری ہے۔ ریلائنس رٹیل لمیٹڈ کے ملک بھر میں پھیلے 12 ہزار سے زیادہ اسٹورز میں سالانہ قریب 64 کروڑ خریدار آتے ہیں۔

  • Share this:
ریلائنس ریٹیل میں کے کے آر کرے گا 5,550 کروڑ کی سرمایہ کاری، ریلائنس ریٹیل میں سلور لیک کے بعد یہ دوسری بڑی سرمایہ کاری
ریلائنس انڈسٹریز کے چئیرمین مکیش امبانی کی فائل فوٹو: فوٹو رائٹرز

ممبئی۔ گلوبل انویسٹمنٹ فرم کے کے آر 1.28% ایکویٹی کیلئے ریلائنس انڈسٹریز کی معاون کمپنی ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ (’’ آر آر وی ایل‘‘) میں 5,550 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ یہ ریلائنس رٹیل میں دوسری بڑی سرمایہ کاری ہے ۔ بدھ کو ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ اور ریلائنس رٹیل وینچرز لمیٹڈ(’’ آر آر وی ایل‘‘) نے اس سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ سودے میں ریلائنس رٹیل کی پری۔ منی ایکویٹی کو 4.21 لاکھ کروڑ روپے کا اندازہ لگایا گیا۔


سال کی شروعات میں کے کے آر نے جیو پلیٹ فارمز میں 11,367 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔ یہ کے کے آر کی ریلائنس انڈسٹریز کی ایک معاون کمپنی میں دوسری سرمایہ کاری ہے۔ ریلائنس رٹیل لمیٹڈ کے ملک بھر میں پھیلے 12 ہزار سے زیادہ اسٹورز میں سالانہ قریب 64 کروڑ خریدار آتے ہیں۔ یہ بھارت کا سب سے بڑا اور تیزی سے ترقی پانے والا رٹیل بزنس ہے۔ ریلائنس رٹیل کے پاس ملک کا سب سے فائدہ مند رٹیل بزنس تمغہ بھی ہے۔ کمپنی رٹیل گلوبل اور گھریلو کمپنیوں، چھوٹی انڈسٹریز، خردہ کاروباریوں اور کسانوں کا ایک ایسا میکانزم تیار کرنا چاہتی ہے جس سے صارفین کو کفایتی قیمت پر خدمات فراہم کی جاسکے اور لاکھوں روزگار پیدا کئے جاسکیں۔


ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے کہا’’ میں ریلائنس ریٹیل وینچرز میں ایک انتہائی اہم انویسٹر کے طور پر کے کے آر کا استقبال کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں ۔ ہر ایک ہندستانی کے فائدہ کیلئے ہم بھارتی رٹیل ایکو۔سسٹم کو تیار کرنے اور بدلنے کیلئے آگے بڑھتے رہیں گے۔ ہم اپنی ڈیجیٹل خدمات اور رٹیل بزنس میں کے کے آر کے گلوبل پلیٹ فارم،انڈسٹری نالج اور آپریشنل ایکسپرٹیز کا فائدہ لینے کو تیار ہیں۔‘‘


کے کے آر کے شریک بانی اور شریک سی ای او ہینری کراویس نے کہا’’ ہم ریلائنس رٹیل وینچرز میں اس سرمایہ کاری کے ذریعہ ریلائنس انڈسٹریز کے ساتھ اپنے تعلقات کو اور مضبوط کر رہے ہیں۔ ریلائنس رٹیل سبھی کاروباریوں کو مضبوط بنانے اور ہندستانی صارفین کی رٹیل خریداری کے تجربہ کو بدل رہا ہے۔ ہم ہندستان کے سرکردہ رٹیلر بننے اور ایک اور مربوط بھارتی رٹیل اکانومی بنانے کے ریلائنس رٹیل کے مشن کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں۔‘‘

(ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)


Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 23, 2020 04:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading