ہوم » نیوز » معیشت

جیو میں دو ہفتوں میں دو بڑی سرمایہ کاری، فیس بُک کے بعد سلور لیک نے بھی خریدی حصہ داری

جیو پلیٹ فارمز میں سلور لیک کمپنی 5655.75 کروڑ روپے کی انویسٹمنٹ کرے گی۔ سلو ر لیک کو اس انویسٹمنٹ کے بدلے تقریباً 1.15% ایکویٹی حاصل ہوگی۔

  • Share this:
جیو میں دو ہفتوں میں دو بڑی سرمایہ کاری، فیس بُک  کے بعد سلور لیک  نے بھی خریدی حصہ داری
جیو پلیٹ فارمز میں سلور لیک کمپنی 5655.75 کروڑ روپے کی انویسٹمنٹ کرے گی۔ سلو ر لیک کو اس انویسٹمنٹ کے بدلے تقریباً 1.15% ایکویٹی حاصل ہوگی۔

نئی دہلی۔ جیو پلیٹ فارمز میں سلور لیک کمپنی 5655.75 کروڑ روپے کی انویسٹمنٹ کرے گی۔ سلو ر لیک کو اس انویسٹمنٹ کے بدلے تقریباً 1.15% ایکویٹی حاصل ہوگی۔ اس سے پہلے 22 اپریل کو فیس بُک نے جیو میں انویسٹمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ انویسٹمنٹ میں جیو پلیٹ فارمز کی اکویٹی ویلیو 4.90 لاکھ کروڑ روپے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ یہ فیس بُک کی لگائی گئی ویلیو سے 12.5% زیادہ ہے۔ جیو پلیٹ فارمز ،ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی مکمل ملکیت والی معاون کمپنی ہے ۔ جیو بھارت میں ہائی اسپیڈ کنیکٹیویٹی نیٹ ورک کے ساتھ ڈیجیٹل ایپ، ڈیجیٹل ایکو سسٹم پر کام کرنے والی نیکسٹ جنریشن کی اطلاعاتی کمپنی ہے۔


ریلائنس جیو انفوکام لمیٹڈ نے نیٹ ورک پر 38 کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ گراہک جوڑے ہیں۔ ادھر سلور لیک 40 بلین ڈالر سے زیادہ کے اثاثے دنیا بھر میں مینیج کرتی ہے۔ اس نے ایئر بی این بی، علی بابا، آنٹ فنانشیل، الفا بیٹز ویریلی اینڈ وائمو یونٹس، ڈیل ٹیکنالوجیز ،ٹویٹر جیسی متعدد بڑی کمپنیوں میں انویسٹمنٹ کر رکھا ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے جب پوری دنیا اور بھارت سنگین مالی بحران کے دور سے گزر رہے ہیں۔ تب دنیا کی سب سے مشہور ٹیک انویسٹرز میں سے ایک سلور لیک کی یہ انویسٹمنٹ کئی معنوں میں اہم ہے۔ کمپنی نے جامع ڈیجیٹلائزیشن کو بھارتی معیشت کیلئے ضروری اور روزگار پیدا کرنے والا بتایا ہے۔


سلور لیک کے ساتھ حصہ داری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا’’ بھارتی ڈیجیٹل ایکو ۔ سسٹم کی ترقی کیلئے، سلو ر لیک کی ایک اہم پارٹنر کے طور پرخیر مقدم کرتے ہوئے مجھے خوشی ہورہی ہے۔ اس سے سبھی بھارتیوں کو فائدہ ملے گا۔ سلور لیک کا عالمی سطح پر شاندار ریکارڈ ہے۔ سلور لیک ٹیکنالوجی اور فنانس کے معاملے میں سب سے بھروسے مند اداروں میں سے ایک ہے۔ ہم پر امید ہیں کہ ہم سلور لیک کے عالمی رشتوں کا فائدہ بھارتی ڈیجیٹل سوسائٹی میں تبدیل کر پائیں گے۔‘‘




وہیں، سلور لیک کے معاون ۔ سی ای او اور منیجنگ پارٹنر ایگان ڈربن نے جیو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’’ جیو پلیٹ فارمز دنیا کی سب سے قابل ذکر کمپنیوں میں سے ایک ہے، جس کی قیادت ایک غیر معمولی طور پر مضبوط اور انٹرپرونیور شپ منیجمنٹ ٹیم کررہی ہے ۔ ہم جیو مشن کو آگے بڑھانے میں مدد کرنے کیلئے مکیش امبانی اور ریلائنس اور جیو کی ٹیم کے ساتھ شراکت داری کرنے کیلئے فخر اور خوشی محسوس کررہے ہیں۔‘‘

ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے۔



First published: May 04, 2020 01:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading