امریکی بازار میں 2سال کی سب سے بڑی گراوٹ،ہندوستانی مارکیٹ پر آئے گا اثر-کمزور شروعات کا ڈر
امریکی بازار میں 2سال کی سب سے بڑی گراوٹ،ہندوستانی مارکیٹ پر آئے گا اثر-کمزور شروعات کا ڈر
Market Indications Today: کل کے امریکی بازاروں کے گرنے کا اثر آج SGX Nifty سمیت سبھی ایشیائی بازاروں پر دیکھا جارہا ہے اور یہ بڑی گراوٹ کے ساتھ لال نشان میں کاروبار کررہے ہیں۔
Market Indications Today: امریکی بازاروں میں کل 2 سال کی سب سے بڑی گراوٹ دیکھی گئی اور اس کا اثر آج ایشیائی بازاروں سمیت انڈین مارکیٹ پر آنے کا پورا اندیشہ ہے۔ امریکی بازاروں میں تین اہم انڈیکس میں سال 2020 کے بعد کی ایک دن میں سب سے بڑی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ اس کی وجہ سہی امریکہ میں کل آئے کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے اعدادومار جن میں اگست میں مہنگائی کی سطح 6.3 فیصدی پر آگئی ہے۔ جولائی میں یہ 5.9 فیصدی رہی تھی۔
امریکی بازاروں میں رہی کتنی گراوٹ امریکہ میں ڈاو جونس انڈسٹریل ایوریڈ کل 1276 پوائنٹ یعنی 3.94 فیصدی کی بڑی گراوٹ کے ساتھ 31104.97 پر بند ہوا۔ ایس اینڈ پی 500 میں 177.72 یعنی 4.32 فیصدی کی گراوٹ کے ساتھ 3932.69 پر کاروبار بند ہوا اور نسداق کمپوزٹ میں 632.84 یعنی 5.16 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 11633.57 پر ٹریڈ دیکھا گیا۔
SGX Nifty میں 1.5 فیصدی کی گراوٹ،ہندوستانی و ایشیائی بازار کے لئے منفی اشارہ کل کے امریکی بازاروں کے گرنے کا اثر آج SGX Nifty سمیت سبھی ایشیائی بازاروں پر دیکھا جارہا ہے اور یہ بڑی گراوٹ کے ساتھ لال نشان میں کاروبار کررہے ہیں۔ آج صبح SGX Nifty قریب 258 نمبرس یا 1.58 فیصدی کی کمزوری کے ساتھ 17807 کے لیول پر آگیا ہے جس سے صاف نظر آرہا ہے کہ بازار میں سینٹی مینٹ خراب ہے اور ہندوستانی بازار اس کے اثر سے گیپ ڈاون اوپننگ دکھائیں گے۔ وہیں سنگاپور کا اسٹریٹ ٹائمس 1.25 فیصدی، جاپان کا نککئی2.09 فیصدی، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.18 فیصدی، کوریا کا کوسپی 1.70 فیصدی اور تائیوان کے بازار قریب 2 فیصدی ٹوٹ کر کاروبار کررہے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔