UP Elections: اکھلیش یادو کے گڑھ میں 'اکھلیش یادو' کے خلاف اسد الدین اویسی نے چل دیا بڑا داو، جانئے پورا معاملہ
UP Elections: اکھلیش یادو کے گڑھ میں 'اکھلیش یادو' کے خلاف اسد الدین اویسی نے چل دیا بڑا داو، جانئے پورا معاملہ
UP Election 2022: یوپی کے اعظم گڑھ (Azamgarh) کی مبارک پور سیٹ (Mubarakpur Assembly Seat) سے اسد الدین اویسی نے اس کو امیدوار بنایا ہے ، جس نے کبھی اس سیٹ پر ٹکٹ کیلئے سماجوادی پارٹی کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا ۔ مبارک پور سیٹ سے اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم نے شاہ عالم عرف گڈو جمالی کو اپنا امیدوار بناکر مقابلے کو مزید دلچسپ بنادیا ہے ۔
اعظم گڑھ : اترپردیش اسمبلی انتخابات میں سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو (Akhilesh Yadav) کے گڑھ میں اسد الدین اویسی (Asaduddin Owaisi) نے بڑا داو چل دیا ہے ۔ یوپی کے اعظم گڑھ (Azamgarh) کی مبارک پور سیٹ (Mubarakpur Assembly Seat) سے اسد الدین اویسی نے اس کو امیدوار بنایا ہے ، جس نے کبھی اس سیٹ پر ٹکٹ کیلئے سماجوادی پارٹی کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا ۔ مبارک پور سیٹ سے اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم نے شاہ عالم عرف گڈو جمالی کو اپنا امیدوار بناکر مقابلے کو مزید دلچسپ بنادیا ہے ۔
دراصل اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے اپنے امیدواروں کی چودہویں فہرست جاری کی ہے ، جس میں 10 سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اے آئی ایم آئی ایم کی اس فہرست میں ایک سیٹ پر ہندو امیدوار تو دیگر نو پر مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ اسی فہرست میں اعظم گڑھ کی مبارک پور سیٹ سے شاہ عالم کا نام ہے ۔
شاہ عالم عرف گڈو جمالی مبارک پور اسمبلی سیٹ سے مسلسل دو مرتبہ سے ممبر اسمبلی ہیں ۔ انہوں نے دو ماہ پہلے اپنے سبھی عہدوں سے استعفی دے کر مایا وتی کی پارٹی بی ایس پی کا دامن چھوڑ دیا تھا ۔ حالانکہ انہوں نے سب سے پہلے سماجوادی پارٹی کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا ، مگر سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو سے بات نہیں بننے پر گڈو جمالی اویسی کی پناہ میں چلے گئے تھے ۔
مانا جارہا ہے کہ اویسی کی پارٹی سے شاہ عالم عرف گڈو جمالی کے میدان میں آنے سے مبارک پور اسمبلی سیٹ کا حساب کتاب بدل جائے گا ، کیونکہ اس سیٹ پر بی ایس پی نے جہاں عبد السلام تو سماجوادی پارٹی نے اکھلیش یادو پر داو لگایا ہے ۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ یہ اکھلیش یادو ایس پی کے سربراہ نہیں ہیں ، بلکہ پارٹی کے ہی ایک دیگر لیڈر ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔