مادھوری کے ساتھ وڑاپاؤ-دو ایپل اسٹور اورPM مودی سے میٹنگ، جانیے ایپل چیف کا دورہ ہند کیوں ہے خاص
مادھوری کے ساتھ وڑاپاؤ-دو ایپل اسٹور اورPM مودی سے میٹنگ، جانیے ایپل چیف کا دورہ ہند کیوں ہے خاص
دہلی میں اسٹور کی اوپننگ سے ایک دن پہلے ٹم کک نے وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی۔ آئیے جانتے ہیں ایپل چیف کے ہندوستان دورے سے جڑے اہم سوالوں کے جواب۔
ایپل نے ہندوستان میں اپنے دو اسٹور ایپل بی کے سی اور ایپل ساکیت کے دروازے گاہکوں کے لیے کھول دئیے ہیں۔ ان دونوں اسٹورس کی اوپننگ کے دوران کمپنی کے سربراہ ٹم کک کی موجودگی میڈیا کی سرخیوں میں رہی۔ ایپل بی کے سی کی اوپننگ سے پہلے وہ ممبئی میں مادھوری دشکست کے ساتھ وڑا پاو کا مزہ لیتے دکھائی دئیے تھے۔ دہلی میں اسٹور کی اوپننگ سے ایک دن پہلے ٹم کک نے وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی۔ آئیے جانتے ہیں ایپل چیف کے ہندوستان دورے سے جڑے اہم سوالوں کے جواب۔
پی ایم سے ملاقات کے دوران ایپل کے سی ای او نے کیا کہا؟ پی ایم کے ساتھ ملاقات کے دوران، ایپل کے سی ای او نے حکومت ہند سے پالیسی کی سطح پر تسلسل برقرار رکھنے اور ملک میں اجزاء کی فراہمی کے لیے ایک مضبوط انفراسٹرکچر بنانے میں ضروری مدد فراہم کرنے کی اپیل کی۔ کک نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران حکومت سے الیکٹرانکس انڈسٹری کے لیے لوگوں کو تربیت دینے میں بھی مدد کی۔
کیا ایپل ہندوستان میں اپنی سرمایہ کاری اور پیداوار میں اضافہ کرے گا؟
دوسری جانب، کک نے بھی اپنے ردعمل میں ہندوستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے اشارے دیے ہیں۔ انہوں نے پی ایم نریندر مودی کو شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھاکہ ہندوستان میں تعلیم سے لے کر تجدید نو کے شعبے میں تکنیک کے مثبت رول پر آپ کے خیالات کو ہم شیئر کرتے ہیں۔ ہم ہندوستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پابند عہد ہیں۔
دوسری جانب، آئی ٹی ریاستی وزیر راجیو چندرشیکھر نے کہا، ہم نے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ دینے سمیت برآمدات، نوجوانوں کو ہنر مند بنانے، ایپ کی جدت اور معیشت اور روزگار سے متعلق موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔