آئی سی آئی سی آئی بینک لون فراڈ معاملے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی تفتیشی بیورو نے ویڈیوکان کے چیئرمین وینوگوپال دھوت کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ اس سے پہلے جمعہ کو سی بی آئی نے اس معاملے میں آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق ایم ڈی چندا کوچر اور ان کے شوہر دیپک کوچر کو گرفتار کیا تھا۔ وینوگوپال فی الحال تین دن کی سی بی آئی ریمانڈ پر ہیں۔
منی کنٹرول کی ایک رپورٹ کے مطابق، چندا کوچر اور ان کے شوہر دیپک کوچر پر 2012 میں ویڈیوکان گروپ کو 3,250 کروڑ روپے کے قرض کی منظوری میں مبینہ دھوکہ دہی اور بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کو چندا کوچر اور ان کے شوہر کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر بلایا گیا تھا اور پوچھ گچھ کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ حکام نے جمعہ کو بتایا تھا کہ دونوں جواب دینے میں ٹال مٹول کر رہے تھے اور تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے تھے۔
یہ ہے پورا معاملہسال 2012 میں ویڈیوکون گروپ کو آئی سی آئی سی آئی ICICI بینک نے قرض دیا تھا جو بعد میں این پی اے بن گیا اور بعد میں اسے 'بینک فراڈ' کہا گیا۔ اور ستمبر 2020 میں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) نے دیپک کوچر کو گرفتار کیا تھا۔ سال 2012 میں، چندا کوچر کی زیرقیادت آئی سی آئی سی آئی بینک نے ویڈیوکون گروپ کو 3,250 کروڑ روپے کا قرض دینے کے چھ ماہ بعد، وینوگوپال دھوت کی ملکیت والی میسرز سپریم انرجی نے میسرز نیو پاور رینیوایبلز کو 64 کروڑ روپے کا قرض دیا، جس میں دیپک کوچر کی فیصد حصے داری ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔