ہوم » نیوز » معیشت

کوروناوائرس کے دور میں بھی گوا میں بڑھا ٹورزم! Vistara Airline نے بڑھائی فلائٹس کی تعداد، یہاں چیک کریں روٹس، اور کرایہ

وستارا ایئر لائن (Vistara Airline) کے چیف کمرشیل آفیسر ونود کھنہ کے مطابق ، دہلی گوا Delhi-Goa) اور ممبئی گوا (Mumbai-Goa) کے درمیان جلد ہی مزید پروازیں چلائی جائیں گی۔

  • Share this:
کوروناوائرس کے دور میں بھی گوا میں بڑھا ٹورزم! Vistara Airline نے بڑھائی فلائٹس کی تعداد، یہاں چیک کریں روٹس، اور کرایہ
 Vistara Airline نے بڑھائی فلائٹس کی تعداد

گوا ملک کا سب سے مقبول سیاحتی مقام ہے جہاں ملک اور بیرون ملک کے سیاح گھومنے کے لئے آتے ہیں۔ گوا میں سردیوں کے موسم میں برطانیہ اور روس کے زیادہ تر سیاح اپنی چھٹی منانے کے لئے گوا (Goa) آتے ہیں ۔ اس سال کورونا وائرس وبا  (Covid-19 pandemic) کے چلتے گوا میں سیاحوں کی آمد و رفت کم ہوئی لیکن حالات سدھرنے کے ساتھ ہی ایک مرتبہ پھر سے سیاحوں نے گوا کی طرف جانے کا رخ شروع کر دیا ہے۔ ایسے میں ایئر لائنس (Airlines) کمپنیوں نے گوا کے لئے پروازوں (flight service) کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وستارا ایئر لائن (Vistara Airline) کرے گی مزید پروازوں کو آپریٹ

وستارا ایئر لائن (Vistara Airline) کے چیف کمرشیل آفیسر ونود کھنہ  کے مطابق ، دہلی گوا Delhi-Goa)  اور ممبئی   گوا  (Mumbai-Goa) کے درمیان جلد ہی مزید پروازیں چلائی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ وستارا ایئر لائن کی دہلی اور گوا کے درمیان ہفتہ وار 9 پروازیں اور ممبئی اور گوا کے درمیان 10 پروازیں چل رہی ہیں۔ ان راستوں پر پُرجوش ردعمل کے پیش نظر ہم 25 اکتوبر 2020 سے شروع ہونے والے موسم سرما کے شیڈول میں 11–11 ہفتہ وار پروازوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

SCHEDULE TIME TABLE:

وستارا ایئر لائن (Vistara Airline) نے کرایا سروے

وستارا ایئر لائن (Vistara Airline) کے چیف کمرشیل آفیسر ونود کھنہ ( Vinod Kannan, Chief Commercial Officer of Vistara) کے مطابق ، تہوار کے سیزن میں ہوائی مسافروں (travel by flight) کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ جس کا انحصار ایئر لائن کمپنی کے ذریعہ فراہم کیے جانے والے صحت کے اقدامات اور حفاظتی طریقہ کار پر ہے ۔ ونود کھنہ نے بتایا کہ وستارا ایئر لائن (Vistara Airline) نے جون میں ایک مسافر سروے کرایا تھا۔ جس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ 65 فیصد مسافر دسمبر کے آس۔پاس وستارا ایئر لائن (Vistara Airline) کی اگلی فلائٹ بک (Flight Ticket) کرانا پسند کریں گے اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہوائی مسافروں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام راستوں پر پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 24, 2020 11:56 AM IST