உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    میوچل فنڈ میں سرمایہ کاری شروع کرنے کے لیے مثالی رقم کتنی ہونی چاہیے؟ جانیے تفصیلات

    سیونگ اکاؤنٹ (Savings Account) ایک بینک اکاؤنٹ ہے۔

    سیونگ اکاؤنٹ (Savings Account) ایک بینک اکاؤنٹ ہے۔

    اہم بات یہ ہے کہ سرمایہ کاری جلد شروع کریں، چاہے چھوٹی ہی کیوں نہ ہو اور آپ کی آمدنی میں اضافہ کے ساتھ آہستہ آہستہ اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں۔ یہ آپ کو طویل مدت میں بہتر منافع کے لیے بہتر امکانات فراہم کرتا ہے۔

    • Share this:
      سرمایہ کاری (investment) کے لیے مثالی رقم کے حوالے سے ممکنہ سرمایہ کار کے ذہن میں کئی سوالات آتے رہتے ہیں۔ لوگ میوچل فنڈز کو صرف ایک اور سرمایہ کاری کا راستہ سمجھتے ہیں۔ کیا واقعی ایسا ہے؟ کیا میوچل فنڈ سرمایہ کاری کا ایک اور ذریعہ ہے جیسے فکسڈ ڈپازٹ fixed deposit، ڈیبینچر یا کمپنیوں کے حصص debenture or shares ہوتے ہیں؟

      میوچل فنڈ سرمایہ کاری کا راستہ نہیں ہے، بلکہ سرمایہ کاری کے مختلف راستوں تک رسائی کی ایک گاڑی ہے۔

      اس مضمون میں ہم میوچل فنڈ سے متعلق چیزوں کو آسانی سے سمجھانے کی کوشش کررہیں
      اس مضمون میں ہم میوچل فنڈ سے متعلق چیزوں کو آسانی سے سمجھانے کی کوشش کررہیں


      اس کے بارے میں اس طرح سوچیے کہ جب آپ کسی ریستوراں میں جاتے ہیں، تو آپ کے پاس لا کارٹے یا بوفے/تھالی یا مکمل کھانے کا آرڈر دینے کا انتخاب ہوتا ہے۔

      مکمل تھالی یا کھانے کا موازنہ میوچل فنڈ سے کریں، جب کہ انفرادی اشیاء جو آپ آرڈر کرتے ہیں وہ ہیں اسٹاک، بانڈز وغیرہ۔ ایک تھالی کے انتخاب کو آسان بناتی ہے، اس سے وقت اور کچھ پیسے بھی بچ جاتے ہیں۔

      اہم بات یہ ہے کہ سرمایہ کاری جلد شروع کریں، چاہے چھوٹی ہی کیوں نہ ہو اور آپ کی آمدنی میں اضافہ کے ساتھ آہستہ آہستہ اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں۔ یہ آپ کو طویل مدت میں بہتر منافع کے لیے بہتر امکانات فراہم کرتا ہے۔

      اگرچہ سرمایہ کاری (Investment) کے لیے بچت (Saving) ضروری ہے۔ لیکن ہمیشہ بچت فائدہ مند نہیں ہوگا۔ وہ اس لیے کہ محفوظ کردہ رقم میں سود کے علاوہ کسی زائد منافع کی امید نہیں ہے۔ جب کہ سرمایہ کاری کے دوران بڑے منافع کی بھی امید کی جاسکتی ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: