اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندوستان اقتصادی ترقی میں بہتر کارکردگی کی راہ پر گامزن، IMF کی جانب سے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک سروے

    روس۔ یوکرین جنگ کی وجہ سے خوراک اور اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

    روس۔ یوکرین جنگ کی وجہ سے خوراک اور اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

    اقتصادی مشیر اور آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر ریسرچ پیئر اولیور گورنچاس نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں کہا کہ معاشی طور پر بدترین دور ابھی آنا باقی ہے اور بہت سے لوگوں کے لیے سال 2023 ایک کساد بازاری والے سال کی طرح محسوس ہوگا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Jammu | Delhi | Hyderabad | Lucknow
    • Share this:
      بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے منگل کو کہا کہ جب ہر کوئی اقتصادی ترقی کے لحاظ سے سست روی کا شکار ہے، اس دور میں بھی ہندوستان متاثر نہیں ہوا ہے، بلکہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور دوسرے ممالک کے مقابلے نسبتاً بہتر مقام پر ہے۔ آئی ایم ایف کے ایشیا اور بحرالکاہل کے شعبے کے ڈائریکٹر کرشنا سری نواسن نے کہا کہ عالمی سطح پر معاشی مندی کا دور چل رہا ہے۔ جو کہ سب سے بڑا مسئلہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے کئی حصوں میں شرح نمو سست پڑ رہی ہے یہاں تک کہ افراط زر بڑھ رہا ہے۔

      سری نواسن نے ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ عالمی معیشت کا 1/3 حصہ رکھنے والے ممالک اس سال یا اگلے سال کساد بازاری کا شکار ہو جائیں گے اور افراط زر کی شرح بہت بڑھ رہی ہے۔ تقریباً ہر ملک سست روی کا شکار ہے۔ اس تناظر میں ہندوستان بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے نسبتاً بہتر مقام پر ہے۔

      آئی ایم ایف نے منگل کو اپنے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک میں ہندوستان کے لیے 2021 میں 8.7 فیصد کے مقابلے 2022 میں شرح نمو 6.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ عالمی معیشت کا ایک تہائی سے زیادہ 2023 میں سکڑ جائے گا، جبکہ تین بڑی معیشتیں ریاستہائے متحدہ امریکہ، یوروپی یونین اور چین میں معاشی ترقی کی رفتار سست رہے گی۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      اقتصادی مشیر اور آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر ریسرچ پیئر اولیور گورنچاس نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں کہا کہ معاشی طور پر بدترین دور ابھی آنا باقی ہے اور بہت سے لوگوں کے لیے سال 2023 ایک کساد بازاری والے سال کی طرح محسوس ہوگا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: