உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نظر آنے لگے مندی کے آثار تو کہاں سرمایہ کاری کرنا ہوگا فائدہ مند اور کہاں نقصان دہ؟ جانیے تفصیل

    نظر آنے لگے مندی کے آثار تو کہاں سرمایہ کاری کرنا ہوگا فائدہ مند اور کہاں نقصان دہ؟  جانیے تفصیل۔

    نظر آنے لگے مندی کے آثار تو کہاں سرمایہ کاری کرنا ہوگا فائدہ مند اور کہاں نقصان دہ؟ جانیے تفصیل۔

    Investment during Recession: مندی شروع ہونے سے 9 مہینے پہلے، امریکی گروتھ اسٹاکس نے ماہانہ طور پر ایوریج ریٹرج 0.92 فیصدی ریٹرن (11.6 فیصدی کمپاونڈ اینیولائزڈ ریٹرن) دیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi | Mumbai
    • Share this:
      Investment during Recession:نئی دہلی: امریکہ میں ممکنہ مندی کی خبروں پر ہر دن کوئی نیا اپ ڈیٹ آتا ہے۔ کچھ ماہرین کہتے ہیں کہ مندی کافی قریب ہے، جب کہ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ امریکہ کو چھوکر نکل جائے گی، لیکن اس کا کچھ خاص اثر نہیں ہوگا۔ حالانکہ اگر مندی آتی ہے تو کیا ہوگا؟ ان کے کیے گئے سرمایہ کاری کا کیا ہوگا؟

      معیشت کے پورے چکر کا ایک پہلو معاشی کساد بازاری بھی ہے۔ ایسا کوئی ملک نہیں جہاں کبھی کساد بازاری نہ آئی ہو۔ کساد بازاری کی صورت میں سرمایہ کاروں کا پیسہ ڈوبتا نظر نہیں آتا لیکن اگر آپ معاشی بدحالی سے نمٹنے کے طریقے جان لیں تو آپ اس سے اتنے متاثر نہیں ہوں گے جتنے کہ دوسرے لوگ۔ آپ اس کے بجائے منافع میں ہوں گے، یقیناً یہ فائدہ کچھ کم ہوگا۔ آج ہم آپ کو اس بارے میں معلومات دیں گے کہ کساد بازاری کے دوران کس قسم کی سرمایہ کاری بہتر ہے اور کن چیزوں سے بچنا چاہیے۔

      فکسڈ انکم نے کیا کمال
      وال اسٹریٹ جنرل میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق، بازار سے جڑے ماہرین نے امریکہ کے نیشنل بیورو آف اکنامک ریسرچ کی جانب سے اعلان کردہ مندی کے دوران پچھلے 50 سالوں کے اعدادوشمار کا تفصیلی تجزیہ کیا ہے۔ انہوں نے پایا کہ سال (1973-75,1980,1981-82,1990-91,2001,2007-09 اور 2020) میں جب تک کہ مندی شروع نہیں ہوئی تھی، تب تک اسٹاکس نے اچھا مظاہرہ کیا، لیکن جیسے ہی معیشت نے مندی میں داخلہ لیا اس کے بعد فکسڈ انکم (Fixed Income)نے کہیں بہتر ریٹرن دیا۔

      محققین نے یو ایس ہائی یلڈ بانڈز، یو ایس لانگ ٹرم بانڈز، یو ایس شارٹ ٹرم بانڈز، یو ایس ٹوٹل فکسڈ انکم، یو ایس گروتھ اسٹاکس، یو ایس ویلیو اسٹاکس، یو ایس اسمال کیپ ایکویٹیز، انٹرنیشنل ایکویٹیز اور یو ایس لارج کیپ ایکویٹیز کو اسٹڈی کیا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Income Tax Refund:محکمہ انکم ٹیکس نے31اگست تک1.14لاکھ کروڑ روپے کے ری فنڈ جاری کیے

      یہ بھی پڑھیں:
      Pharma Sahi Daam: یہ سرکاری ایپ گھٹا دے گا آپ کی دواؤں کا بل، کب اور کیسے کام کرے گا؟

      مندی شروع ہونے سے پہلے اور بعد میں
      مندی شروع ہونے سے 9 مہینے پہلے، امریکی گروتھ اسٹاکس نے ماہانہ طور پر ایوریج ریٹرج 0.92 فیصدی ریٹرن (11.6 فیصدی کمپاونڈ اینیولائزڈ ریٹرن) دیا۔ اس کے بعد یو ایس اسمال کیپ ایکویٹی نے ماہانہ 0.83 فیصد (10.4 فیصدی کمپاونڈ اینیولائزڈ ریٹرن) دیا۔ یو ایس ٹوٹل فکسڈ انکم نے ماہانہ طو رپر 0.48 فیصد (5.9 فیصد اینیولائزڈ) ریٹرن دیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: