உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Budget 2022: اس مرتبہ بجٹ ٹیم میں کون کون ہیں وزیرفائنانس کے کھلاڑی، جانیے ٹیم کی خصوصیت

    سیتا رمن نے وعدہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ کے جیسا بجٹ کبھی نہیں آیا ہوگا۔

    سیتا رمن نے وعدہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ کے جیسا بجٹ کبھی نہیں آیا ہوگا۔

    فائنانس منسٹر نرملا سیتارمن اور اُن کی ٹیم سے اُمید ہے کہ بجٹ تیار کرتے وقت کوویڈ کے دور میں مرہم یا ترغیب دیتے وقت مختلف سیکٹرس، شہریوں اور اسٹیک ہولڈرس کے مختلف مطالبات کو دھیان میں رکھا جائے گا۔ ہم یہاں عام بجٹ 2022-23 تیار کررہی اُس ٹیم کے بارے میں بتارہے ہیں جن کے کاندھوں پر یہ اہم ذمہ داری ہے۔

    • Share this:
      Budget 2022: وزیر مالیات نرملا سیتا رمن ایک مرتبہ پھر اپنی ٹیم کے ساتھ بجٹ کو لے کر میدان میں ہیں۔ کورونا وبا کے درمیان عام بجٹ 2022-23 ہندوستان کی معیشت کو نئی رفتار دینے کی کوشش کرے گا۔ مرکزی وزیرمالیات آج بجٹ سے پہلے اسٹیک ہولڈرس سے بات چیت شروع کریں گی۔ پہلی میٹنگ ایگری ایکسپرٹ اور ایگرو پروسیسنگ انڈسٹری کے ساتھ ہوگی۔

      فائنانس منسٹر نرملا سیتارمن اور اُن کی ٹیم سے اُمید ہے کہ بجٹ تیار کرتے وقت کوویڈ کے دور میں مرہم یا ترغیب دیتے وقت مختلف سیکٹرس، شہریوں اور اسٹیک ہولڈرس کے مختلف مطالبات کو دھیان میں رکھا جائے گا۔ ہم یہاں عام بجٹ 2022-23 تیار کررہی اُس ٹیم کے بارے میں بتارہے ہیں جن کے کاندھوں پر یہ اہم ذمہ داری ہے۔

      نرملا سیتارمن
      فائنانس منسٹر کا چوتھا بجٹ اُتنا ہی اہم ہے، جتنا کوویڈ-19 وبا کے بعد انہوں نے پہلا بجٹ پیش کیا۔ ممکنہ کوویڈ19 کے نئے ویرینٹ کو دیکھتے ہوئے یہ زیادہ اہم ہوجاتا ہے۔ وہ وبا اور معاشی سستی کے دوران اقتصادی عمل کے لئے حکومت کا مرکزی چہرہ رہی ہیں۔ انہوں نے غریب کلیان اور آتم نربھر بھارت جیسے پروگرام کا اعلان کیا۔ سیتارمن نے وعدہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ جیسا بجٹ ابھی تک نہیں آیا ہوگا۔

      ٹی وی سومناتھن
      روایت کے لحاظ سے، فائنانس منسٹری کے پانچ سکریٹریز میں سے سب سے سینئر کو فائنانس سکریٹری بنایا جاتا ہے۔ اس وقت ایکسپنڈیچر سکریٹری ٹی وی سومناتھن کے پاس یہ ذمہ داری ہے۔ اکنامکس میں پی ایچ ڈی، سومناتھن 1987 بیچ کے تمل ناڈو کیڈر کے عہدیدار ہی۔ انہوں نے اپریل2015 سے اگست 2017 کے درمیان وزیراعظم کے دفتر میں بھی کام کیا ہے اور اُنہیں پی ایم مودی کا قریبی مانا جاتا ہے۔

      ترون بجاج
      سابق اکنامک افیئرس سکریٹری اور ابو ریونیو سکریٹری ترون بجاج نے بھی پانچ سال تک پی ایم او میں کام کیا اور اپریل 2020 میں نارتھ بلاک آگئے تھے۔ تین آتم نربھر بھارت کے ذریعے انہوں نے امدادی اقدامات کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔بجاج 1988 بیچ کے ہریانہ کیڈر کے عہدیدار ہیں۔ سومناتھن کی طرح، ریفارم آگے بڑھانے میں اُن کا اہم رول رہےگا۔

      تُہین کانت پانڈے
      تہین کانت پانڈے ڈپارٹمنٹ آف انوسٹمنٹ اینڈ پبلک ایسسٹ مینجمنٹ میں سکریٹری ہیں۔ وہ پنجاب کیڈر سے 1987 بیچ کے عہدیدار ہیں۔ مرکزی حکومت کی پرائیوٹائزیشن کی اسکیم کو آگے بڑھانے کے بعد اب آگے کے اس طرح کے کاموں میں اہم رول نبھائیں گے۔

      اجئے سیٹھ
      فائنانس منسٹری کا سب سے نیا رکن ہونے کے باوجود، اکنامک افیئرس سکریٹری اجئے سیٹھ پر سبھی کی نگاہیں ہوں گی کیونکہ ڈی ای اے کیپٹل مارکیٹ، انوسٹمنٹ اور انفرااسٹرکچر سے جڑی پالیسیوں کے لئے نوڈل ڈپارٹمنٹ ہیں۔ اجئے سیٹھ کرناٹک کیڈر سے 1987 بیچ کے آئی اے ایس عہدیدار ہیں۔

      دیباشیش پانڈا
      میڈیا سے دور رہنے والے پانڈا اُترپردیش کیڈر سے 1987 بیچ کے آئی اے ایس عہدیدار ہیں، جو ڈپارٹمنٹ آف فائنانشیل سروسز کے سربراہ ہیں۔ ری کیپٹلائزیشن کے پلانس کے ساتھ ہی فائنانشیل سیکٹر سے متعلق سبھی اعلانات غالباً انہی کی ذمہ داری ہے۔

      چیف اکنامک ایڈوائزر
      موجودہ چیف اکنامک ایڈوائزر کرشن مورتی سبرامنین نے اس سال کی شروعات میں، اپنے 17 دسمبر کو ختم ہورہے تین سال کی معیاد کے بعد اکیڈمیا میں لوٹنے کا اعلان کردیا تھا۔

      اس عہدے کے لئے حکومت اب پرنسپل اکنامک ایڈوائزر سنجیو سانیال اور مانیٹری پالیسی کمیٹی کے سابق رکن پامی دووا کی جانب سے دیکھ رہی ہیں۔ نئے چیف اکنامک ایڈوائزر کی اکنامک سروے 2020-21 کی ڈرافٹنگ میں اہم رول رہے گا، جسے بجٹ کا آئینہ کہا جاتا ہے۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: