روزانہ سبھی گھروں میں دودھ کا استعمال ہوتا ہے۔ بچوں کو پلانے سے لے کر ضعیفوں کی چائے تک۔ ہم دودھ کا استعمال کرتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ دودھ کی قیمتوں میں آخر اتنا اضافہ کیا ہورہا ہے؟ چلیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس کے پیچھے کیا وجہ ہے اور سال 2022 میں کتنی مرتبہ دودھ کی قیمتیں بڑھی ہیں۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق دودھ کی قیمتیں بڑھنے کی وجوہات کے پیچھے کمپنیوں نے بڑھی ہوئی لاگت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ نومبر 2022 میں دودھ کی تھوک افراط زر 6.03 فیصد تک ہوگئی تھی۔ جون کے بعد یہ دوسری مرتبہ ہے جب تھوک افراط زر چھ فیصد پہنچی۔ باقی ماہ میں یہ شرح 5.4 فیصد تک رہی۔ اس کے بعد بھی دودھ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ریسرچ کے مطابق، گزشتہ مہینوں میں دودھ کی مانگ بھی پہلے سے زیادہ بڑھی ہے۔ کیوں بڑھی قیمتیں؟
بڑھتی مانگ: عالمی دودھ پروڈکشن کا 23 فیصد ہندوستان میں پیدا ہوتا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال دودھ کی خریداری کی شرح میں 15 سے 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
چارے کی قیمت: جون 2013 کے بعد چارے کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ چارے کی تھوک افراط زر گزشتہ سال اکتوبر میں 8.85 فیصد تھی۔ وہیں اگست میں 25.54 فیصد اور ستمبر میں 25.23 فیصد تھوک افراط زر رہ گئی تھی۔
مدر ڈیری نے دسمبر میں دودھ کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ سال 2022 میں دودھ کی قیمتوں میں یہ پانچواں اضافہ تھا۔ اس کے ساتھ ہی امول نے ایک بار پھر دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ اس بار آدھے لیٹر دودھ کی قیمت میں ایک روپے اور ایک لیٹر دودھ کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 2022 میں اکتوبر، اگست اور مارچ میں قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔