سستے ہوسکتے ہیں پٹرول اور ڈیزل! سرکار نے امپورٹ پر ونڈ فال ٹیکس کم کرکے دیا اشارہ
سستے ہوسکتے ہیں پٹرول اور ڈیزل! سرکار نے امپورٹ پر ونڈ فال ٹیکس کم کرکے دیا اشارہ
Windfall Tax: مرکزی حکومت نے یکم دسمبر سے گھریلو طور پر پیدا ہونے والے خام تیل اور ڈیزل کی برآمدات پر ونڈ فال ٹیکس کو کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فائدہ صرف ملک میں نکالے گئے تیل اور ڈیزل کے لئے ہے۔
نئی دہلی : مرکزی حکومت نے یکم دسمبر سے گھریلو طور پر پیدا ہونے والے خام تیل اور ڈیزل کی برآمدات پر ونڈ فال ٹیکس کو کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فائدہ صرف ملک میں نکالے گئے تیل اور ڈیزل کے لئے ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ حکومت کے اس قدم سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی امید بڑھ گئی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہوا ہے، اس لئے حکومت نے برآمدات پر ٹیکس کم کردیا ہے۔ اب گھریلو مارکیٹ میں تیل کی سپلائی کافی اچھی ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے کمپنیوں پر دباؤ کم ہو گیا ہے اور وہ قیمتیں کم کر سکتی ہیں ۔
حکومت کے اس قدم سے ملکی پیداوار کی حوصلہ افزائی ہوگی، کیونکہ ٹیکس صرف اسی تیل پر گھٹایا ہے، جس کا پروڈکشن ملک میں ہو رہا ہے ۔ نئے فیصلہ کے بعد ملک میں نکالے گئے تیل پر ونڈ فال ٹیکس کم ہوکر 4900 روپے فی ٹن ہو گیا ہے۔ وہیں ڈیزل کی برآمدات پر یہ 6.5 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے۔ سرکاری حکم کے مطابق ونڈ فال ٹیکس میں یہ تبدیلی کل یعنی 2 دسمبر سے لاگو ہوگی ۔
ونڈ فال ٹیکس ایسی کمپنیوں یا انڈسٹری پر لگایا جاتا ہے ، جنہیں کسی خاص طرح کے حالات میں فورا کافی فائدہ ہوتا ہے ۔ ہندوستان کی تیل کمپنیاں اس کی اچھی مثال ہیں ۔ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اچھال آیا ۔ اس سے تیل کمپنیوں کو کافی فائدہ ملا تھا ۔
روس ۔ یوکرین جنگ کی وجہ سے تیل کمپنیاں بھاری منافع حاصل کررہی تھیں، اس لئے ان پر ونڈ فال ٹیکس لگایا گیا تھا ۔ ہندوستان ہی نہیں اٹلی اور یوکے نے بھی اپنی اینرجی کمپنیوں پر یہ ٹیکس لگایا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔