உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جیو کی کلاؤڈ گیمنگ ٹکنالوجی سے، اینٹری لیول 5 جی موبائل پر بھی ہوسکے گی ہائی اینڈ گیمنگ

    جیو کی کلاؤڈ گیمنگ ٹکنالوجی سے، اینٹری لیول 5 جی موبائل پر بھی ہوسکے گی ہائی اینڈ گیمنگ

    جیو کی کلاؤڈ گیمنگ ٹکنالوجی سے، اینٹری لیول 5 جی موبائل پر بھی ہوسکے گی ہائی اینڈ گیمنگ

    بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی درجہ بندی بہتری آئے گی۔ کمنٹری اور لائیو اسٹریمنگ کرکٹ کی طرح ہوگی۔ جیو گیم واچ پر لطف لیا جا سکے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: گیمنگ انڈسٹری کا چہرہ پوری طرح سے بدلنے والا ہے۔ اب ہائی گرافک یا یوں کہہ لیں کہ ہائی اینڈ گیمنگ کھیلنے کے لیے مہنگے گیجٹس کی ضرورت نہیں ہوگی۔ 5G ٹیکنالوجی کے ساتھ، انٹری لیول کے 5G موبائل فون والے گیمرز اب ہائی اینڈ گیمز کھیلنے سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ ہائی گرافکس ؍ ہائی اینڈ گیمز کسی بھی موبائل، لیپ ٹاپ، پی سی اور جیو سیٹ ٹاپ باکس پر کھیلے جا سکتے ہیں۔
      یہ جیو کی کلاؤڈ گیمنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے ممکن ہوگا۔ جیو کی کلاؤڈ گیمنگ ٹیکنالوجی سے امید لگائی جارہی ہے کہ اس سے ملک میں ای سپورٹس کو فروغ ملے گ۔ ریلائنس جیو نے پرگتی میدان، دہلی میں جاری انڈیا موبائل انگریس میں اس کلاؤڈ گیمنگ ٹیکنالوجی کی نمائش کی ہے۔
      ملک کی گیمنگ کمیونٹی کے لیے سب سے بڑی خوشخبری ہے۔ ہندوستانی پیشہ ور گیمرز کو اب بین الاقوامی کھلاڑیوں کی طرح تیز رفتار اور کم لیٹنسی ملے گی۔ وہ اپنے موبائل پر بین الاقوامی گیمنگ ٹورنامنٹس کی پریکٹس کر سکیں گے۔ پریکٹس زیادہ ہوگی تو انٹرنیشنل رینک میں بھی بہتری آئے گی۔ اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس کے لیے انہیں فائبر یا وقف شدہ لیز لائنوں کی ضرورت نہیں ہے۔
      5 جی کی پنگ ریٹ یا لیٹنسی ریٹ 4G کے مقابلے میں بہت کم ہے، اس لیے پیشہ ور گیمرز ایک ہی وقت میں متعدد کمانڈز کے ساتھ متعدد اسکرینوں کو آپریٹ کر سکتے ہیں۔ 5G کے آنے سے نہ صرف رفتار بڑھے گی بلکہ گیم میں استعمال ہونے والے گرافکس اور اینیمیشن کی سطح بھی کئی گنا بڑھ جائے گی۔
      گیمنگ میں شامل کی جانے والی ایک اور دلچسپ جہت ' گیم لائیو سٹریمنگ' اور ' لائیو کمنٹری' ہے۔ ریلائنس جیو کی اس ٹیکنالوجی کے ذریعے گیم کھیلنے کے ساتھ اب اس کا لائیو ٹیلی کاسٹ ' جیو گیم واچ' پر کیا جا سکتا ہے۔ یہ ہندوستانی ای اسپورٹس میں جان ڈال دے گا۔
      جیو گیم واچ پر گیمنگ اسکرین کے ٹیلی کاسٹ کے ساتھ، گیمرز لائیو کمنٹری میں بھی اپنا ہاتھ آزما سکتے ہیں۔ ایک سے زیادہ لوگ ایک ہی گیم کو ایک ہی وقت میں اپنے چینل پر اپنی کمنٹری کے ساتھ لائیو ٹیلی کاسٹ کر سکیں گے۔ کرکٹ جیسی کمنٹری ہونے سے ہندوستان میں ای اسپورٹس کے خواہشمند لوگوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ یہ ٹیکنالوجی پیشہ ور گیمرز کے ساتھ ساتھ ای سپورٹس کے شوقین افراد کو بھی راغب کرے گی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: