پاکستان میں ٹماٹر کے لئے مچا ہاہاکار! ایک کلو کی قیمت 300 روپئے کے پار

ہندوستا ن کے ساتھ دشمنی پاکستان کو بھاری پڑ رہی ہے۔ امپورٹ بند ہونے کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتیں 500 روپئے تک پہنچ گئی ہیں۔

Nov 14, 2019 01:48 PM IST | Updated on: Nov 14, 2019 01:48 PM IST
پاکستان میں ٹماٹر کے لئے مچا ہاہاکار! ایک کلو کی قیمت 300 روپئے کے پار

ہندوستا ن کے ساتھ دشمنی پاکستان کو بھاری پڑ رہی ہے۔ امپورٹ بند ہونے کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتیں 500 روپئے تک پہنچ گئی ہیں۔

ہندوستان کے پڑوسی ملک پاکستان میں اب ٹماٹر کی قیمتیں ساتویں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔ پاکستان اخبار ڈان نیوزمیں چھپی خبر کے مطابق مقامی بازاروں میں ٹماٹر کی قیمت 180 روپئے سے لیکر 310 روپئے تک کلو تک پہنچ چکی ہیں۔ وہیں کئی دیگر سبزیوں کی قیمت 500 روپئے فی کلو ہے۔  ایسے میں پاکستانی حکومت نے ایران سے ٹماٹر خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ پاکستان پہلے ہندوستان سے ٹماٹر امپورٹ کرتا تھا۔ ہندوستان کے ساتھ کاروبار بند ہونے سے پاکستان میں ٹماٹر سمیت کئی چیزوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

ٹماٹر کی قیمتوں پر دئے بے تکے بیان: جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی اس معاملے میں لاپرواہی کی عکاسی کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر صلاح کار عبد الحفیظ شیخ نے صحافیوں کے ایک گروپ کو بتایا کہ کراچی کی سبزی منڈیوں میں ٹماٹر17 روپئے فی کلوگرام کی قیمت میں بک رہے ہیں۔

جب جائے وقوعہ پر موجود کچھ صحافیوں نے انہیں بتایا کہ ٹماٹر دراصل 240 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں۔ تو انہوں نے ان کے اس بیان کی تردید کی اور کہا کہ لوگ جھوٹ بول رہے ہیں۔

جب ایک صحافی نے پوچھا ، "کون سی سبزی منڈی ، سر؟" ، تو شیخ نے جواب دیا ، "خود جاکر خود ہی اس کی جانچ پڑتال کریں"۔

Loading...

ہندوستا ن  کے ساتھ   دشمنی  پاکستان  کو  بھاری پڑی

بتادیں  کہ  مسئلہ کشمیر کو  لیکر  ہندوستان  کے ساتھ تجارت روکے  جانے  کی وجہ سے گھریلو بازار میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے  کہ  ہندوستاب  سے  واگہ  بارڈر  کے  ذریعے  ہونے  والے  امپورٹ  میں  کمی  کی  وجہ  سے  ٹماٹر کی سپلائی میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

پاکستان کے شماریات کے بیورو کے مطابق ٹماٹر کی اوسطا زیادہ سے زیادہ قیمت 180 روپے فی کلو ہے جبکہ ملک کے بہت سے حصوں میں یہ 300 روپے فی کلوگرام کی اعلی شرح سے فروخت ہورہاہے۔

Loading...