ابو ظہبی پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی، اعلیٰ ترین شہری اعزاز 'آرڈر آف زائد' سے نوازے گی متحدہ عرب امارات

وزیر اعظم مودی تین ممالک فرانس ، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے دوسرے مرحلے کے تحت پیرس سے براہ راست متحدہ عرب امارات کی راجدھانی ابوظہبی پہنچے ہیں۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا ، 'میں ابوظہبی پہنچا ہوں۔ شہزادہ شیخ محمد بن زائد کے ساتھ بات چیت کو لے کر پرامید ہوں ۔

Aug 24, 2019 08:46 AM IST | Updated on: Aug 24, 2019 08:48 AM IST
ابو ظہبی پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی، اعلیٰ ترین شہری اعزاز 'آرڈر آف زائد' سے  نوازے گی متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کی دیر رات متحدہ عرب امارات  پہنچے۔ جہاں وہ ابوظہبی میں ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زائد النہیان سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم ابوظہبی میں اعلی قیادت کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے۔ ساتھ ہی ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

در اصل، وزیر اعظم مودی تین ممالک فرانس ، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے دوسرے مرحلے کے تحت پیرس سے براہ راست متحدہ عرب امارات کی راجدھانی ابوظہبی پہنچے ہیں۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا ، 'میں ابوظہبی پہنچا ہوں۔ شہزادہ شیخ محمد بن زائد  کے ساتھ بات چیت کو لے کر پرامید ہوں اور ہندستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دوستی کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس دورے کے دوران معاشی تعلقات کو مضبوط بنانا بھی ایجنڈے میں شامل ہوگا'۔

پی ایم مودی کو ملے گا اعلیٰ  ترین  شہری  اعزاز

وزیر اعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات  حکومت اپنے اعلیٰ  ترین  شہری  اعزاز 'آرڈر آف زائد'  سے بھی نوازے گی ۔ اس کے بعد پی ایم مودی ابوظہبی سے بحرین کے لئے روانہ ہوں گے جہاں وہ بحرین کے شاہ شیخ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے بات چیت کریں گے اورجی 7  سمٹ میں شرکت کے لئے اتوار کو فرانس لوٹنے سے پہلے خلیجی علاقے میں سب سے قدیم شری ناتھ جی کے مندرکی بحالی کی رسمی شروعات کے گواہ بنیں گے۔

قابل غور ہے کہ پی ایم مودی کا بحرین دورہ اس لئے بھی اہم ہوگا کیونکہ کسی ہندستانی وزیر اعظم کا اس ملک کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

وہیں فرانس سے روانہ ہونے کے بعد پی ایم مودی نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ ان کا فرانس دورہ کامیاب رہا۔ ہم نے الگ۔الگ مسائل پر بات چیت کی۔ یہ بات چیت ہمارےباہمی تعاون کو بڑھائے گی اور نئے مواقع دے گی۔ میں فرانس کی عوام اور حکومت کی مہمان نوازی کیلئے شکریہ اداکرنا چاہتا ہوں۔

"یہ دورہ میرے لئے یادگار لمحہ"

اس دوران انہوں نے فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون کو جی 7 سمٹ کی قیادت کرنے کیلئے مبارکباد بھی دی۔ اس دوران پی ایم مودی نے کہا کہ فرانس کا یہ دورہ میرے لئے ایک یادگار لمحہ ہے۔ پی ایم نے مزید کہا کہ ہمارے سامنے سب سے بڑا ہدف  آج یہ ہے کہ 2022 تک ملک کی معیشت کو 5 ٹریلین ڈالر کا بنایا جائے اور آنے والے وقت میں ہم اس ٹارگیٹ کو بھی حاصل کر لیں گے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ فرانس کے ساتھ دنوں دن اچھے ہوتے تعلقات کے ساتھ ہی ہمارے تجارتی رشتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے مہینہ پہلا رافیل طیارہ بھی ہندستان پہنچ جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی نریندر مودی نے کہا کہ ان دنوں دونوں طرف سے ٹورزم میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔

 

Loading...