உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مسلسل شرح سود بڑھانے کے بعد بھی زیادہ تر ممالک میں 8 فیصدی سے زیادہ ہے خوردہ افراط زر

    مسلسل شرح سود بڑھانے کے بعد بھی زیادہ تر ممالک میں 8 فیصدی سے زیادہ ہے خوردہ افراط زر

    مسلسل شرح سود بڑھانے کے بعد بھی زیادہ تر ممالک میں 8 فیصدی سے زیادہ ہے خوردہ افراط زر

    Inflation: ایس بی آئی گروپ کی چیف اکانومسٹ سومیا کانتی گھوش نے کہا، "موجودہ غیر ملکی جھٹکوں کو دیکھتے ہوئے، ریپو ریٹ میں آدھے فیصد کا اضافہ ہونا طے ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi | Mumbai
    • Share this:
      Inflation: دنیا بھر کے مرکزی بینک پانچ مہینے سے مسلسل شرح سود کو بڑھا رہے ہیں۔ اس کے باوجود مہنگائی اعلیٰ سطح پر بنی ہوئی ہے۔ دنیا کے زیادہ تر ملکوں میں مہنگائی 8 فیصدی سے اوپر بنی ہوئی ہے۔ امریکہ میں یہ اگست میں 8.3 فیصد رہی۔ یوروپی علاقوں میں 9.1 فیصدی، یو کے میں 9.9 فیصد اور بریکس ممالک میں بھی 8 فیصد سے زیادہ رہی ہے۔

      ماہرین نے کہا ہے کہ، ترقی یافتہ ممالک سے لے کر ترقی پذیر ممالک تک مہنگائی سے لڑنے کے لئے شرح سود کو بڑھا رہے ہیں۔ امریکہ سمیت چین، جاپان، ہندوستان اور دیگر ممالک نے ایک سے 2 فیصد تک شرحوں کو بڑھایا ہے۔ اس مہینے بھی ایک درجن ممالک شرحیں بڑھانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

      0.50 فیصد بڑھ سکتا ہے ریپو ریٹ
      مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے، آر بی آئی کے پاس اگلے ہفتے پالیسی ریٹ میں 0.50 فیصد اضافہ کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ دسمبر تک ریپو ریٹ کو 6.25 فیصد تک لے جایا جا سکتا ہے۔ ایس بی آئی گروپ کی چیف اکانومسٹ سومیا کانتی گھوش نے کہا، "موجودہ غیر ملکی جھٹکوں کو دیکھتے ہوئے، ریپو ریٹ میں آدھے فیصد کا اضافہ ہونا طے ہے۔ دسمبر میں بھی 0.35 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Sukanya Samriddhi Yojana: میچوریٹی سے پہلے بھی بند کرایا جاسکتا ہے اکاؤنٹ لیکن ۔۔۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Sukanya Samriddhi Yojana: میچوریٹی سے پہلے بھی بند کرایا جاسکتا ہے اکاؤنٹ لیکن ۔۔۔

      جنوبی افریقہ میں 7.6 فیصد مہنگائی
      جنوبی افریقہ میں مہنگائی کی سطح 7.6 فیصدی ہے جب کہ فلپائن میں 6.3 فیصدی، فرانس میں 5.8 فیصد، جنوبی کوریا میں 5.7 اور انڈونیشیا میں یہ 4.7 فیصد کی سطح پر ہے۔ سب سے برا حال امریکہ کا ہے۔ یہاں طلبہ کو قرض 1.7 لاکھ کروڑ ڈالر بڑھ گیا ہے اور امریکی انتظامیہ مڈل کلاس کے قرض کا بوجھ کم کرنے کے لئے ایک پیکیج لانے کی تیاری میں ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: